تازہ تر ین

بھارت نے آسٹریلیا کو ڈھیر کردیا،دوسرے ٹیسٹ میں سیریز برابر

پرتھ (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بھارتی ٹیم نے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز 5 کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پانچ کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 28 رنز کا اضافہ ہی کر سکے اور پوری ٹیم 140 رنز کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ ہوگئی۔کھیل کے آخری روز جی ایچ وہاڑی 28، رشبھ پنت 30 اور اومیش یادیو صرف 2 رنز بنانے میں کامیاب ہو چکے جبکہ بھارتی ٹیم کے آخری 2 کھلاڑی بغیر کوئی سکور بنائے ہی آو¿ٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگرز میں مچل سٹارک اور نیتھن لیون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کومنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں بہترین کارکردی دکھانے پر باو¿لر نیتھن لیون کو مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 283 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگرز میں آسٹریلین ٹیم 243 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف ملا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv