تازہ تر ین

فلم ” بدھائی ہو“ کا اعزاز ، 50دن مکمل ‘ 220کروڑکمالئے

لاہور(شوبزڈیسک)ڈسٹری بیوشن کلب کی فیملی ڈرامہ فلم ” بدھائی ہو“ کا ایک اور اعزاز ، سنیما گھروں میںنمائش کے 50دن مکمل کرلئے۔ 30 کروڑ لاگت سے بنی اور اٹھارہ اکتوبر کو ریلیز ہوئی فلم اب تک دنیا بھر کے سنیماﺅں سے 220کروڑ زائد کماچکی ہے ۔بالی وڈکی سینئر فنکارہ نیناں گپتا،ورسٹائل فنکار آیوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا کی شانداراداکاری سے سجی رومانوی کامیڈی فلم ” بدھائی ہو“ نے جہاں دنیا بھر میں فلم بینوں کواپنا گرویدہ بنایا ہے وہیں فلم کو باکس آفس پرملنے والی پذیرائی نے پے درپے کئی ریکارڈز بھی توڑ دئیے ہیں ۔ ایسے وقت میں جہاں کثیر سرمائے سے بنائی گئی فلمیں بھی باکس آفس پر 2,3ہفتوں سے زیادہ نہیں ٹک پاتیں وہیں ” بدھائی ہو“ نے سنیما گھروں میں مسلسل نمائش کے 50دن گذار کر اس حقیقت کو مزید مستحکم کردیا ہے کہ بڑے فنکاروں اور ڈائریکٹرز کی عدم موجودگی کے باوجود جاندار کہانی اور اچھے موضوعات کی حامل فلمیں بزنس کرنے میں کامیاب رہتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اٹھارہ اکتوبر کو ریلیز ہوئی فلم ” بدھائی ہو“ نے بھارتی باکس آفس پر پہلے ہفتے میں 66کروڑ سے زائد کمائے ۔ دوسرے ہفتے میں 28کروڑ ، تیسرے ہفتے میں 15کروڑ ،چوتھے ہفتے میں 10کروڑ ،پانچویں ہفتے میں 8کروڑ ، چھٹے ہفتے میں 6کروڑ ، ساتویں ہفتے میں 2کروڑ 10لاکھ جبکہ آٹھویں ہفتے کا بزنس ابھی ٹوٹل ہونا باقی ہے دوسری جانب فلم نے اوورسیز مارکیٹ سے بھی 45کروڑ سے زائد کمائی کی ہے ۔
فلمی حلقوں کے مطابق ” بدھائی ہو“ نے تنقید نگاروں کو بھی بہت متاثر کیا ہے اور فلم رواں برس متعدد فلم ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv