تازہ تر ین
pff

پی ایف ایف انتخابات میں3خواتین بھی کامیاب

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں تین خواتین نشستوں پر فرزانہ روف، جویریہ ظفر اور تصور عزیز کامیاب ہو گئیں، انتخاب سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئے، ریٹرننگ آفیسر عامر سلیم رانا نے اعلان کرتے بتایا ک خواتین کی تین نشستوں کے لئے فرزانہ روف اور جویریہ ظفر سولہ، سولہ اور تصور عزیز چودہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔جبکہ نادیہ نقوی نے دو ووٹ حاصل کئے۔ خواتین کی تین نشستوں کے لئے آٹھ خواتین نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں فرزانہ روف، فوزیہ نورین، جویریہ ظفر، نادیہ نقوی، سعادیہ شیخ، تصور عزیز، زینب علی اور کنول شوزب شامل تھیں ، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے راجہ ذوالفقار بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv