تازہ تر ین

میچ میں ریکارڈ نہیں صرف ملک کا سوچتاہوں، یاسر

صوابی( آئی این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ میچ کے دوران ریکارڈکا نہیں صرف ملک کا سوچتاہوں، تیز ترین 200 وکٹیں لینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کےلئے کھیلوں گااور اتنی اچھی کارکردگی دکھاﺅں گا، آئندہ ایسے اور بھی ریکارڈ پاکستان کے نام کرونگا۔ دورہ دوبئی میں پاکستان نیوزی لینڈ سیریز مکمل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ اپنے آبائی گاﺅں گوہاٹی ضلع صوابی پہنچنے پر صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تیز ترین دو سو وکٹیں لینے پر اللہ پاک کا شکر گزار ہوں میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلوں گااور اتنا اچھا پر فارم کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہر سیریز اور میچ سے پہلے پلاننگ کر تاہوں، میچ کے دوران ریکارڈ کا نہیں بلکہ صرف ملک کا سوچتا ہوں ۔یہی وجہ ہے کہ آج کرکٹ کی تاریخ کا 82سالہ ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انشاءاللہ آئندہ ایسے اور بھی ریکارڈ پاکستان کے نام کرونگا ۔انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ ہارنے کی وجہ سے ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ کے گراﺅنڈز پر کبھی نہیں کھیلا، امید ہے آئندہ افریقہ کی سر زمین پر کھیل کر پاکستانی ٹیم کو میچ جتواﺅں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کر تاہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میرے لئے دعائیں کی ۔آئندہ بھی ان کی امیدوں پر پورا اُتر نے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv