تازہ تر ین

قومی ہاکی ٹیم آج ہالینڈکیخلاف بقاکی جنگ لڑیگی

بھوبنیشور (اے پی پی) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) اتوار کو آخری دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ ملائیشیا کو مضبوط جرمنی کا سامنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں آج اتوار کو آخری دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے، گروپ ڈی کے ایک میچ میں پاکستان کو ہالینڈ اور دوسرے میچ میں ملائیشیا کو جرمنی کا چیلنج درپیش ہو گا، جرمنی کی ٹیم مسلسل دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ہالینڈ کی ٹیم ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان اور ملائیشیا ایک میچ ڈرا کھیل کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، جرمنی کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی ہو گئی ہے جبکہ ہالینڈ، پاکستان اور ملائیشیا میں سے دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اگر پاکستان ہالینڈ کے خلاف میچ ڈرا کھیلتی ہے اور دوسری جانب ملائیشیا کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس صورت میں ہالینڈ اور پاکستان دونوں اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کر لیں گے تاہم پاکستان اور ملائیشیا کی فتوحات کے نتیجے میں فیصلہ بہترین اوسط پر ہو گا۔ اسی طرح اگر پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ملائیشین ٹیم جرمنی سے جیت جاتی ہے تو اس صورت میں پاکستانی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔، دوسری جانب اگر پاکستان ہالینڈ کو ہرا دیتا ہے اور جرمنی ملائیشیا کو شکست دیتا ہے تو اس صورت میں بھی پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی اور ملائیشیا کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ دونوں میچز ڈرا ہونے کی صورت میں بھی بہترین اوسط کے ساتھ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیمیں اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv