تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور(ویب ڈیسک ) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے ان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، لیکن نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس کیس میں بلایا گیا ہے۔اپنی درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انہیں گرفتار کرلےگا، لہذا عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔سماعت کے بعد عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv