تازہ تر ین

نثار کی یاد کس کو ستانے لگی ؟

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو اپنے انتہائی قریبی دوست و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی یاد ستانے لگی، جب ایک سینئر صحافی جو چوہدری نثار علی خان کے قریبی دوست ہیں نے کوئی سوال کیا تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ چوہدری نثار علی خان کا کیا حال ہے؟ میں نے ان کا آپریشن ہونے پر پھول بھجوائے تھے انہیں ملے کہ نہیں؟۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کی کمیٹی نمبر 2 میں سینئر صحافیوں اور اینکرز پرسن کے ساتھ ملاقات میں جب ایک قومی اخبار سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نے ان سے ملکی حالات پر سوال کرنا چاہا تو شہباز شریف نے کہا کہ پہلے آپ یہ بتائیں کہ چوہدری نثار علی خان کا کیا حال ہے اور وہ آج کل کہاں ہیں؟ سنا ہے کہ ان کا لندن میں آپریشن ہوا تھا میں نے ان کےلئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا تھا ، اب ان کی طبیعت کیسی ہے؟ جس پر سینئر صحافی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان لندن سے واپس آ گئے ہیں اور گزشتہ رات ہی ان سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ انہیں میرا سلام اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچا دیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv