تازہ تر ین

8 بچیوں کا قاتل جنونی جنسی درندہ انجام کو کیسے پہنچا ؟ جیل کے اندر کی کہانی ، دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی ر پو رٹر‘ کورٹ رپورٹر )زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم عمران علی کو آج صبح تختہ دا ر پر لٹکا دےا گےا ، دوسری جا نب اےک روز قبل مجر م کی اہل خا نہ سے ہو نی والی ملاقات میں 20 سے 30افرا د موجود تھے جبکہ اہلخانہ کھڑکی سے صرف ہاتھ ملا سکتے تھے، مذکو ر ہ مجر م نے اپنی پھو پھی سے التجا کی کے مےری ما ں کا خیال ر کھنا ۔ بتا ےا گےا ہے کہ قصور کے ” سےر ےل کلر “اورزےنب کے قاتل عمرا ن کو آج صبح اپنے گھناونے جر م پرتختہ دارپر لٹکا دیا گےا ، اور معصو م زینب سمےت کئی معصو م بچےو ں کو انصاف مل گےا ، 12اکتوبر کومجر م کے بلےک وار نٹ جا ر ی ہو نے کے بعد 17 اکتو بر کوعلی الصبح عمرا ن کو پھا نسی دی جا ئے اس سے قبل 16اکتو بر کواسکے اہلخانہ سے ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں کروا دی گئی ہے ۔ملاقات کے دوران مجرم عمران علی سے اہلخانہ کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ذرائع کے مطابق تقریباً 20 سے 30 افراد نے مجرم عمران علی سے ملاقات کی۔ عمران علی بند کمرے میں موجود رہا اور اہلخانہ کھڑکی سے صرف ہاتھ ملا سکتے تھے۔ ملاقات کا وقت 45 منٹ طے تھا لیکن اہلخانہ کی درخواست پر 15 منٹ مزید دے دئیے گئے۔ملاقات کے بعد مجرم عمران علی کے بزرگ رشتہ دار علی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے اہلخانہ اس واقعہ کے بعد کبھی قصور نہیں گئے، مجرم عمران نے اپنی پھوپھی سے گفتگو میں کہا کہ میری ماں کا خیال رکھنا۔جیل حکام کی جانب سے اہلخانہ کو آج صبح ساڑھے پانچ بجے ایمبولینس اور ایک عدد سوٹ اور چادر کے ساتھ آنے کا کہا گیا ہے۔ عمران علی کی تدفین لاہور میں ہی کی جائے گی۔واضح ر ہے عمران نے 23 جون سال 2015 کو صدر قصور کے علاقے میں عاصمہ بی بی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم عمران کا ڈی این اے کمسن عاصمہ کے ساتھ میچ کر گیا۔4 مئی 2016 کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی تہمینہ کے ساتھ ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا۔8 جنوری 2017 کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن بچی عائشہ آصف کے ساتھ بھی ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا۔24 فروری 2017 کو قتل ہونے والی ننھی بچی ایمان فاطمہ کیس میں ملزم عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا۔11 اپریل 2017 کو معصوم نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کا ڈی این اے بھی ملزم عمران کے ساتھ میچ کر گیا۔8 جولائی 2017 کو ننھی لائبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کا ڈی این اے بھی ملزم عمران کے ساتھ میچ کر گیا۔12 نومبر 2017 کو معصوم کائنات بتول کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کا ڈی این بھی ملزم عمران کے ساتھ میچ کر گیا۔4 جنوری 2018 کو زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کا ڈی این اے بھی ملزم عمران کے ساتھ میچ کر گیاتھا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv