تازہ تر ین

لعنت چھوٹا لفظ،عمران ڈٹ گئے ،بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کےلئے ”لعنت“ کا لفظ بہت چھوٹا ہے ،جس کسی کو اس لفظ پر اعتراض ہے وہ عوامی سروے کرا کے دیکھ لے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ
پر عمران خان نے اپنے گزشتہ روز کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بات پر قائم ہیں بلکہ پارلیمنٹ کےلئے لعنت کا لفظ تو بہت چھوٹا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگرکوئی اعتراض کرتاہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے لوگوں سے پوچھ لیں وہ اس پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں،میں دعوے سے کہتا ہوں لوگ میرے ساتھ ہوں گے ۔عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں کیوں میں پریس کانفرنس میں دھماکہ خیز اعلان کروں گا ۔ کہ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز انکشافات کروں گا۔گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ اپنی اسی بات کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی وغیرہ میں ملوث ہے کو ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔ عوام ایسی پارلیمنٹ سے متعلق کیا سوچتے ہیں پتہ چل جائے گا گارنٹی سے کہتا ہوں عوام کی اکثریت اس کی مذمت کرے گی۔ پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کی اجازت دی جس نے تین بلین روپے کے منی لانڈرنگ کی۔ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی اجازت دینے کا قانون پارلیمنٹ پر لعنت ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جاتی امرا کے نوکروں اور ڈرائیوروں کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے آرہے ہیں جوکہ نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پولیس کا اس لئے یہ حال ہے کیونکہ اہلکار بھی نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں پتہ تھا کہ ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ سے نوازشریف کو 114کروڑ 67لاکھ روپے آئے جس میں سے 80کروڑ روپے مریم نواز کو دیئے گئے لیکن اب مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں انہوں نے کہا کہ محمد حمید، عبدالرزاق، محمد سلیم، محمد اسلم، لئیق خان، کرامت خان، شاہد فرخ، ڈاکٹر عاصم محمود اور اقبال انجم نامی نوازشریف کے نوکروں کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے آئے اور پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل ندیم سرور کے اکاﺅنٹ میں بھی کروڑوں روپے آئے۔ عمران خان نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے اپنے پنو نامی ڈرائیور کے اکاﺅنٹ میں بھی کروڑوں روپے منگوائے اور منی لانڈرنگ کی۔ پاناما کے بعد انکشاف ہوا کہ شریف خاندان کی 16 کمپنیاں ہیں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا پورا انتظام کررکھا تھا اور 99 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، حدیبیہ پیپز ملز بھی منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل جو ڈرامہ چل رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، آج اس کی دوسری قسط پیش کررہا ہوں، انہوں نے دبئی میں کمپنی بنائی ہوئی تھی، یہاں سے پیسہ وہاں بھیجتے تھے اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا، ہل میٹل کمپنی نے 116 کروڑ نواز شریف اور 80 کروڑ مریم نواز کے نام کیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، یہ لوگ پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے رہے، انہوں نے جاتی امرا کے ڈرائیور پنوں سے 5 کروڑ ایک شخص کو بھجوائے جب کہ نواز شریف کے ڈرائیور نے 18 کروڑ روپے بھیجے، ہم منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت نیب کو دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی، دنیا میں کونسی اسمبلی عدالت میں جھوٹ بولنے اور قوم کو لوٹنے والے کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے لیے قانون بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے بڑا جھوٹا آدمی کوئی نہیں، خواجہ آصف دبئی میں کمپنی میں کام کررہے ہیں اور 16 لاکھ روپے تنخواہ ہے، ان کے اکاو¿نٹس سے پیسہ ان کی بیوی کے اکاو¿نٹس میں جاتاہے جب کہ جس آدمی کے باہر بینک اکاو¿نٹس ہیں اور دبئی میں ملازمت کرتا ہے، وہ پاکستان کی نمائندگی کیسے کرسکتا ہے، یہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک اور جمہوریت کے لیے دھبہ ہیں۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے 300 ارب روپے کا جواب دینا ہے جو اس ملک سے باہر گیا ہے، انہیں بے نقاب کرنے کے بجائے میر شکیل کا میڈیا جنگ جیو گروپ میرے پیچھے پڑے ہیں، جنگ جیو گروپ نقصان میں جارہے ہیں لیکن باہر یہ محل بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ جیو گروپ سب سے بڑے مجرم کو بچارہے ہیں جنہوں نے ہمارے ادارے تباہ کیے، ان کا کام ہے کہ تحقیقاتی صحافت کریں لیکن یہ لوگوں کی نجی زندگی پر بات کرتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بڑا زبردست کام کیا ہے، چیرمین نیب کے ساتھ ساری قوم کھڑی ہے اور ساری نظریں نیب پر ہیں، چیرمین نیب کو کسی قسم کا دباو¿ نہیں لینا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv