تازہ تر ین

تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کا سری لنکا کیخلاف اپ سیٹ،سنسنی خیز فیصلہ

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد12رنز سے شکست دے دی ،291رنز کے ہدف میں سری لنکا کی ٹیم 278پر ہمت ہا ر گئی۔شیر بنگال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو غلط ثابت ہوا،زمبابوے نے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 290رنز کا ہندسہ سجادیا،ان کی اننگ میں سکندر رضاکے ناقابل شکست81رنز ،مساکداز کے 73اور ٹیلرر کے 38رنز نمایاں تھے۔سری لنکا کی جانب سے گرارتنے سب سے کامیاب با?لر رہے جہنوں نے تین وکٹیں حاصل کی۔ تعاقب میںسری لنکا کی جانب سے پریرا اور ترنگا میدان میں آئے اور 46کے مجموعے پراپل ترنگا 11رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،47پر ہی مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد پریرا اورمتھیوز نے ٹیم کے مجموعے میں85رنز کا اضافہ کیا،پریرا نے 80رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv