تازہ تر ین
hazarat-ghoos

فرقہ واریت پھیلانے کا خوفناک منصوبہ ،حضرت شاہ محمد غوثؒ کے مزار بارے تشویشناک خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک دشمن عناصر نے لاہور میں دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے کیلئے مزارات کو آگ لگانے اور نقصان پہنچانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی ہے جس کادو روز قبل اکبری منڈی کے باہر واقع شاہ محمد غوثؒ کے مزار پر تخریب کاری کی پہلی واردات سے آغاز کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد شہر بھر میں مزارات اور مقدس مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دو روز قبل اکبری منڈی میں واقع شاہ محمد غوثؒ کے مزار کے احاطے میں اچانک آگ بھڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن آگ پر مزار تک پہنچنے سے قبل ہی قابو پا لیا گیا تھا اور کوئی جانی‘ مالی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ لگنے کے واقعہ کو مزار سے جڑے مختلف افراد نے فرقہ واریت کی کارروائی قرار دیا۔ اسی بنا پر پولیس کو درخواست دی گئی اور دوران تفتیش سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ایک نامعلوم شخص جان بوجھ کر آگ لگا رہا ہے جس پر پولیس نے میاں فاروق چیئرمین مجلس امور کمیٹی مسجد و دربار حضرت سخی شاہ محمد غوثؒ کی درخواست پر نامعلوم تخریب کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال اکبری پولیس مزار کو جلانے کی جسارت کرنے والے تخریب کار کا سراغ نہیں لگا سکی تاہم تخریب کاری کی اس واردات کے بعد پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں واقع تمام مقدس مقامات اور مزارات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزارات پر تخریب کاری کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے تیاری کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق حضرت سخی شاہ محمد غوثؒ کے مزار مبارک کو نذرآتش کرنے کے بعد چند لوگوں نے افواہ پھیلائی کہ یہ آگ شیعوں نے لگائی لیکن سجادہ نشین میاں فاروق‘ پولیس کی بروقت حکمت عملی سے یہ سازش ناکام بنا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع اور اہلسنت بھائی بھائی ہیں‘ وہ ایسا نہیں کر سکتے‘ جس سے فتنہ و فساد پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ دریں اثنا مشائخ عظام‘ علماءاکرم‘ سجادہ نشینوں‘ تحریک اویسیہ پاکستان کے سربراہ پیر سید عرفان شاہ المعروف نانگامست‘ پیر سید انور شاہ گیلانی البغدادی‘ پیر سید منور شاہ‘ پیر سید مرید حسین شاہ‘ پیر شمس الحق‘ پیر سراج الحق‘ پیر شفاعت رسول‘ پیر دیوان مودود چشتی‘ خادم حسین رضوی‘ راغب نعیمی‘ مصطفی اشرف رضوی‘ آصف قادری (صدر انجمن اولیائ) نے حضرت سخی شاہ محمد غوث سرکارؒ کے مزار مبارک کو نذرآتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شرمناک جسارت کرنے والے شخص کو سزائے موت دی جائے اور پولیس جدید خطوط پر تفتیش کرے کہ یہ کس کا مہرہ تھا اور اسے کس نے کہاں سے بھیجا‘ پس پردہ محرکات کیا تھے۔ کیا یہ ان لوگوں کا آلہ کار تو نہیں جو پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ اگر ایسا تھا تو پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے۔ پولیس حساس اداروں سے مل کر تفتیش کرے کیونکہ امام عالی مقام سیدالشہداءامام حسینؓ کے چہلم اور داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس پر کوئی دہشت گردی یا تخریب کاری کی کوشش کر سکتا ہے‘ اس کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv