تازہ تر ین
myanmar.jpg

میانمار میں مسلم نسل کشی کا خوفناک کھیل پھر شروع

کاکس بازار (خصوصی رپورٹ) رخائن میں آگ و خون کا کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔ گزشتہ روز مغربی ممالک کے سفارتکاروں ، اقوام متحدہ اور میڈیا نمائندگان کو رخائن کا سرکاری دورہ کروایا گیا تھا۔ بین الاقوامی ٹیم کے روانہ ہوتے ہی برمی فوج نے رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی بستیوں کو آگ لگانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے بوتھی ڈانگ کے معروف کاروباری علاقے تنگ بازار کے قریبی گاﺅں کو برمی فوج اور بودھ انتہا پسندوں کی جانب سے آگ لگا دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز بین الاقوامی ٹیم کے رخائن دورے کے دوران برمی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی انگریزی زبان سے ناواقفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو غلط معلومات فراہم کی جاتی رہیں۔ بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ برمی حکومت کا ترجمان موجود تھا جس نے مغربی نمائندوں کو روہنگیا مسلمانوں کی جانب سے بتایا کہ روہنگیا خاندانوں کو رخائن میں مقامی بودھوں اور حکومت کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں اور وہ محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv