تازہ تر ین
shahbaz

میرے قائد نواز شریف, وزیراعلیٰ کا ایسا بیان کہ سب حیران رہ گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مےرے قائد محمد نوازشرےف کی جانب سے مےری حقےر کاوشوں کا اعتراف مےراقےمتی اثاثہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ پورے پاکستان کی ترقی ہی مےرا اورمےرے قائدکا مشن ہے اورملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہر لمحہ جدوجہدہی مےرے قائد اورجماعت کی پالےسی ہے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور محمد نوازشرےف کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےںاورعوام نے آج محمد نوازشرےف کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کااظہار کےا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں نوازشریف کے بارے میں نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے بھائی کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں سیاسی شعبدہ بازوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جھوٹ، دھرنے اور بے بنیاد الزامات ان کی سیاست کا محور اور پہچان بن چکے ہیں۔ہر معاملے پر یو ٹرن، دروغ گوئی اور منافقت ان کا معمول ہے۔ سیاست میں الزام تراشی، گالم گلوچ اور بدتمیزی کے کلچر کو انہی عناصر نے پروان چڑھایا۔ موجودہ حکومت کے خلاف روز اول سے ہی نیازی اینڈ پارٹی نے سازشوں اور الزامات کا تانا بانا بنا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنا ان کا شیوہ بن چکا ہے۔ محمد نواز شریف نے الزامات کی پرواہ کئے بغیر ترقی کا سفر تیزی سے جاری رکھا۔ گزشتہ 4 برسوں میں پاکستان نے جو اعلیٰ مقام حاصل کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ محمد نوازشریف نے مستحکم اور پرامن پاکستان کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں اور محمد نوازشریف وطن و عوام سے محبت کے باعث 20 کروڑ پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کا 3 بار وزیراعظم منتخب ہونا عوام کے بھرپور اعتماد اور والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ عوام بلاجواز تماشہ لگانے اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں بھی عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو رد کیا اور آئندہ بھی یہ عناصر اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کسی ایک پارٹی کا نہیں، سب نے مل کر اسے توانا اور خوشحال بنانا ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نام پر افراتفری پھیلانے کی کوشش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ ملک کی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہوش میں آنا چاہیئے۔ عوام جھوٹ کی سیاست سے نفرت جبکہ سچی و مخلص قیادت سے دلی لگاﺅ رکھتے ہیں۔ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا انجام دنیا دیکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد نوازشریف اپنی شب و روز کاوشوں کی بنا پر عوام کے محبوب ترین رہنما اور استقامت، صبر و تحمل، صلاحیت اور دیانت کا پیکر ہیں۔ دھرنا عناصر محمد نوازشریف کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں اور انہیں عوامی لیڈر نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف بے چین کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف قوم کو لوڈشیڈنگ کے اذیت ناک عذاب سے نجات دلانے والے عظیم لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں پرامن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل حاصل کی گئی ہے۔ مضبوط معیشت امن اور غیرملکی سرمایہ کاری بھی محمد نوازشریف کے تاریخی کارنامے ہیں، اسی طرح ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی انتھک محنت اور جدوجہد کے باعث پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے اور عوامی خدمت کی سیاست کی بنا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں مزید مضبوط جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے۔سیاست میں بدزبانی، گالم گلوچ اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا کلچر دھرنا پارٹی کا وطیرہ ہے۔ مخالفین نے گزشتہ 4 سال کے دوران ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔عوام ان عناصر کے عزائم سے آگاہ تھے اسی لئے انہیں ہرمحاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچیں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ترقی مخالفین عناصر کو سزا دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تیمر گرہ ،اپر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور 3فوجی جوانوں کی بہادری اور جرا¿ت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر علی سلمان، حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم کو وطن پر قربان ہونے والے اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv