تازہ تر ین
shahbaz-sharif

شفافیت کے ریکارڈ قائم, کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزےراعظم کی قےادت مےں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دےانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھاےا گےاہے اوررکاوٹوں ومشکلات کے باوجودترقےاتی منصوبے اوربجلی کے پراجےکٹس رفتار اور معےار سے مکمل کےے گئے ہےں جس کی پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں کوئی دوسری مثال نہےں ملتی ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خےالات کا اظہار گوجرانوالہ ڈوےژن سے تعلق رکھنے والے اراکےن پارلےمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کےاجنہوںنے آج ےہاںان سے ملاقات کی،4گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات مےں ترقےاتی منصوبوں ،فلاح عامہ کے پروگراموں ،تعلےم ،صحت و دےگر سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے جاری سکےموں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی ترجےحات کے حوالے سے تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں مےں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اوردھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاو¿ن کے ذرےعے نئی سازش تےار کی گئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حماےت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاو¿ن بھی ناکام رہااوراب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سےاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگلے دو ماہ مےں توانائی کے نئے منصوبے مکمل ہوںگے اور5 ہزارمےگاواٹ اضافی بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی۔10جون کو ساہےوال کول پاور پراجےکٹ سے مزےد 660مےگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،اس طرح ےہ منصوبہ مجموعی طور 1320مےگاواٹ بجلی مہےا کرے گاجبکہ اس منصوبے کے دوسرے پلانٹ نے آزمائشی طور پر بجلی کی پےداوار کا آغاز کردےاہے ۔ انہوںنے کہا کہ22ماہ مےں ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کی تکمےل سے دنےا کےساتھ چےن کا رےکار ڈ بھی ٹوٹ گےا ہے۔ چےن مےں اتنی پےداواری گنجائش کا بجلی کامنصوبہ 27ماہ مےں مکمل ہوا جبکہ پاکستان مےں ےہ منصوبہ 22ماہ مےں مکمل ہوا ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے منصوبوں کے قبرستان بنائے۔ قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹاگےااورکئی منصوبے کرپشن اور ہوس کی نذرکردےئے گئے۔سابق ادوار لوٹ مار،مجرمانہ غفلت اور کرپشن سے لتھڑے ہوئے تھے جبکہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے شفافےت،رفتار اورمعےار کے روشن مےنار تعمےر کےے ہےںاورہمارے منصوبے شفافےت کی خود گواہی دےتے ہےں۔ اوروزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کی70سالہ تارےخ مےں شفافےت ،معےار اور رفتار کے نئے رےکارڈقائم کےے ہےں اورہمارے منصوبوںکی شفافےت پر مخالفےن بھی انگلی نہےں اٹھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ 3600مےگاواٹ کے گےس پاور پراجےکٹس بھی رےکارڈ مدت مےں مکمل کےے جارہے ہےں۔بھکھی گےس پاور پراجےکٹ سے 717مےگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے اور ےہ منصوبہ بھی رےکارڈ مدت مےں مکمل کےاگےاجبکہ دےگر گےس پاور منصوبے بھی مقررہ مدت سے قبل مکمل ہوںگے اوران گےس پاورمنصوبوں مےں 112ارب روپے کی حقےقی بچت کی گئی ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک بہاولپورمےں 400مےگاواٹ شمسی توانائی پےدا کی جارہی ہے جبکہ شمسی توانائی کے300مےگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے اورےہ منصوبے بھی اس سال کے آخر مےں بجلی کی پےداوار شروع کردےں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کےلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کررہے ہیں اور صوبے میں 318 سستے رمضان بازار لگائے گئے ہےں جبکہ صوبے کے عوام کےلئے 9 ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا گیا ہے ،جس کے تحت رمضان بازاروں اورعام مارکےٹوں مےں20کلو آٹے کا تھےلا250روپے جبکہ 10کلو آٹے کا تھےلا125روپے سستاکےاگےاہے اوراس تارےخی اقدام سے عوام کو بے پناہ رےلےف ملا ہے کےونکہ 20کلو آٹے کا تھےلا 500روپے اور10کلو آٹے کا تھےلا250روپے مےں دستےاب ہے۔انہوںنے کہا کہ کھادکی قیمتوں میں کمی اور بلا سود قرضوں سے چھوٹے کاشتکاروںکوبے حد فائدہ حاصل ہواہے اوراسی بناپر زرعی پےدوارمےں خاطر خواہ اضافہ ہواہے اورپنجاب حکومت بجٹ مےں بھی کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرے گی،اسی طرح خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت تقرےباً60ارب روپے کی لاگت سے دیہی آبادی کو سہولتےں فراہم کرنے کےلئے دےہات مےں کارپٹڈ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور آئندہ بجٹ مےں دےہی سڑکوں کی تعمےر کےلئے مزےد وسائل مختص کےے جائےں گے-انہوںنے کہا کہ جنوبی اےشےاءاور پاکستان کی تارےخ کے سب سے بڑے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے ملک بھر کے مالی مشکلات سے دوچار2لاکھ سے زائدطلبا وطالبات زےور تعلےم سے آراستہ ہورہے ہےں۔ ساڑھے 17ارب روپے کے تعلےمی فنڈکی آمدن سے اب تک11ارب روپے کے وظائف مےرٹ کی بنےاد پر تقسےم کےے جاچکے ہےں۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے غرےب گھرانوں کے ہونہار بچوں پر اعلی تعلےم کے دروازے کھلے ہےںاوراس فنڈسے صرف پنجاب ہی نہےںبلکہ سندھ، بلوچستان، خےبرپختونخواہ،گلگت بلتستان، آزاد کشمےراورپاکستان بھر سے طلبا و طالبات مستفےد ہورہے ہےں ۔پنجاب حکومت نے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کر کے قوم کے تابناک مستقبل کی بنےاد رکھ دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ےہ مشہورکہاوت ہے کہ ہمےشہ پےاسا کنوےں کے پاس جاتا ہے، کنواں پےاسے کے پاس نہےں آتاجبکہ پےف اےسا ادارہ ہے جو مےرٹ کے پاس جاتاہے ۔اس فنڈ کے تحت غرےب گھرانوں کے ذہےن بچے اوربچےا ں ملکی اورغےر ملکی ےونےورسےٹوں مےں اعلی تعلےم حاصل کررہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں اس بے مثال تعلےمی فنڈ مےں 5ارب روپے مزےد دےںگے۔جس سے اس فنڈکا حجم22ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا،اسی طرح پنجاب اےجوکےشن فاو¿نڈےشن کی واو¿چر سکےم کے تحت 23لاکھ بچوں کو سکولوں مےں داخل کراےاگےا ہے جبکہ اربوں روپے کے لاکھوں لےپ ٹاپ صرف اورصرف مےرٹ پر ہونہار طلباو طالبات کو دئےے گئے ہےں۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن مےں بے پناہ کاوشےں کی گئی ہےں اور اب ہم انتہائی تےزی انہوںنے کہا کہ عوام کےلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کررہے ہیں اور صوبے میں 318 سستے رمضان بازار لگائے گئے ہےں جبکہ صوبے کے عوام کےلئے 9 ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا گیا ہے ،جس کے تحت رمضان بازاروں اورعام مارکےٹوں مےں20کلو آٹے کا تھےلا250روپے جبکہ 10کلو آٹے کا تھےلا125روپے سستاکےاگےاہے اوراس تارےخی اقدام سے عوام کو بے پناہ رےلےف ملا ہے کےونکہ 20کلو آٹے کا تھےلا 500روپے اور10کلو آٹے کا تھےلا250روپے مےں دستےاب ہے۔انہوںنے کہا کہ کھادکی قیمتوں میں کمی اور بلا سود قرضوں سے چھوٹے کاشتکاروںکوبے حد فائدہ حاصل ہواہے اوراسی بناپر زرعی پےدوارمےں خاطر خواہ اضافہ ہواہے اورپنجاب حکومت بجٹ مےں بھی کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرے گی،اسی طرح خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت تقرےباً60ارب روپے کی لاگت سے دیہی آبادی کو سہولتےں فراہم کرنے کےلئے دےہات مےں کارپٹڈ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور آئندہ بجٹ مےں دےہی سڑکوں کی تعمےر کےلئے مزےد وسائل مختص کےے جائےں گے-انہوںنے کہا کہ جنوبی اےشےاءاور پاکستان کی تارےخ کے سب سے بڑے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے ملک بھر کے مالی مشکلات سے دوچار2لاکھ سے زائدطلبا وطالبات زےور تعلےم سے آراستہ ہورہے ہےں۔ ساڑھے 17ارب روپے کے تعلےمی فنڈکی آمدن سے اب تک11ارب روپے کے وظائف مےرٹ کی بنےاد پر تقسےم کےے جاچکے ہےں۔پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذرےعے غرےب گھرانوں کے ہونہار بچوں پر اعلی تعلےم کے دروازے کھلے ہےںاوراس فنڈسے صرف پنجاب ہی نہےںبلکہ سندھ، بلوچستان، خےبرپختونخواہ،گلگت بلتستان، آزاد کشمےراورپاکستان بھر سے طلبا و طالبات مستفےد ہورہے ہےں ۔پنجاب حکومت نے پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کر کے قوم کے تابناک مستقبل کی بنےاد رکھ دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ےہ مشہورکہاوت ہے کہ ہمےشہ پےاسا کنوےں کے پاس جاتا ہے، کنواں پےاسے کے پاس نہےں آتاجبکہ پےف اےسا ادارہ ہے جو مےرٹ کے پاس جاتاہے ۔اس فنڈ کے تحت غرےب گھرانوں کے ذہےن بچے اوربچےا ں ملکی اورغےر ملکی ےونےورسےٹوں مےں اعلی تعلےم حاصل کررہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں اس بے مثال تعلےمی فنڈ مےں 5ارب روپے مزےد دےںگے۔جس سے اس فنڈکا حجم22ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا،اسی طرح پنجاب اےجوکےشن فاو¿نڈےشن کی واو¿چر سکےم کے تحت 23لاکھ بچوں کو سکولوں مےں داخل کراےاگےا ہے جبکہ اربوں روپے کے لاکھوں لےپ ٹاپ صرف اورصرف مےرٹ پر ہونہار طلباو طالبات کو دئےے گئے ہےں۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن مےں بے پناہ کاوشےں کی گئی ہےں اور اب ہم انتہائی تےزی سے درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہےں ۔ ہسپتالوں کو اپ گرڈ کرنے کےساتھ اےمرجنسےوں کو درست کےا جارہاہے ،صفائی اور دےگر سہولتوں کے نظام کو آو¿ٹ سورس کرنے کا کام جاری ہے ۔اسی طرح رواں برس پہلی بار انتہائی اعلی معےار کی ادوےات خرےد کر ہسپتالوں کو دی گئی ہےں اور اب عام آدمی بھی وہی دوائی استعمال کررہا ہے جو اشرافےہ استعمال کرتی ہے۔وزےراعلیٰ نے تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال پھالےہ کو 40بستروں سے بڑھا کر60بستروں اورشےخو پورہ ،گوجرانوالہ روڈ کی تعمےرکا اعلان کےا،جس پر ساڑھے پانچ ار ب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ مےں بنائے جانے والے فلائی اوور سے شہرےوں کو بے پناہ سہولت ملے گی اوراس منصوبے سے شہرےوں کو دےرےنہ مسئلہ حل ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چےن پاکستان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتا ہے۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت پر چےنی لےڈر شپ نے بھر پور اعتماد کا اظہارکےا ہے۔نےت نےک ،عزم صمےم اورجذبے صادق ہوںتو منزل آسان ہوجاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام سے کےے گئے وعدے پورے کےے گئے ہےں ۔ آئندہ اےک برس مےںعوام کی توقعات پر پورا اترےں گے۔2018ءکے عام انتخابات مےں کارکردگی اورشفافےت کی جےت ہوگی۔صوبائی وزراءمنشاءاللہ بٹ،حمےد ہ وحےد الدےن ،اےم اےن اے حمزہ شہبازشرےف،گوجرانوالہ ڈوےژن سے تعلق رکھنے والے اراکےن اورانتظامی و پولےس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے فلاحی پروگراموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں ریکارڈ وسائل مہیا کریں گے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی مجھے دل و جان سے عزیز ہے اور میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں سے بیک وقت کیا جائے گا اور اس پروگرام پر انتہائی تیز رفتاری سے عملدرآمدہوگا اور 2018 کے ابتدائی ماہ میں اس پروگرام کو مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پینے کاصاف پانی فراہم کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ےہ دن منانے کا مقصد والدین کی عظمت اور انکی بچوں سے محبت واچھی پرورش پر انہےں خراج تحسین پیش کرنا ہے،اس امرمےں کوئی شک و شبہ نہےں کہ والدین کی خدمت و ا حترام سے ہی د نیا اورآخرت میں کامیابی ملتی ہے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا کہ والدین سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔مےرے والدےن کی مےری بہترےن تربےت مےرے لئے اےک قےمتی اثاثہ ہے اور اپنے والدےن کی بہترےن تعلےم و تربےت کی بنا پرآج مےں اس مقام پر ہوں ۔مےرے والد مرحوم نے مےری بہترےن تعلےم و تربےت پر بھر پور توجہ دی جبکہ مےری والدہ صاحبہ نے بھی ہر موقع پر مےری رہنمائی کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ والدین کا رشتہ ہر غرض اور بناوٹ سے پاک ہوتاہے اوردےن اسلام میں والدین کے حقوق واحترام پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے۔ جہاں ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی ہے وہاں باپ کو جنت کا دروازہ قرار دیاہے۔والدین کے رشتے کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ اپنی انتھک محنت اور خلوص سے ہماری شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ والدین اولاد کی شخصیت میں اخلاص، رواداری، ایثار، محبت، اپنایت اور قربانی کے احساس کو ابھارتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری ، جدید سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں-انہوںنے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتری اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے -پنجاب حکومت ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھا رہی ہے -لاہو رمیں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک نے جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنا شروع کر دیاہے – لاہورکے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں ایسے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس بنائے جا رہے ہیں-ان کلینکس کے لئے باصلاحیت،پیشہ ور او راعلی معیار کی ہیومن ریسورس حاصل کی جائے -ہیومن ریسورس کی جدید او رمعیاری تربیت کا اہتمام کیا جائے- دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے -فلٹر کلینکس کا قیام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے -ان کلینکس کے قیام سے جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہتر علاج معالجہ ملے گا-ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کا ہدف حاصل کرنے کے لئے محنت او رعزم کے ساتھ آگے بڑھناہے -ہیپا ٹائٹس کے پھیلاﺅ کی وجوہات اور بچاﺅ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے -اس مقصد کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے-انہوںنے کہا کہ مختلف شہروں میں کارڈیک یونٹ کے قیام کافیصلہ کیا گیا ہے اورکارڈیک یونٹ کے قیام سے امراض قلب کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کیا جا سکتاہے -انہوں نے کہا کہ کارڈیک یونٹ کے قیام کے لئے پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے -انہوںنے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سے اجراءکیا جا رہاہے اورپیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی کامیابی سے جاری ہے -انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس ڈیسک قائم کردئےے گئے ہیںاورسرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے سپرد کر دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv