تازہ تر ین

ہاتھ کاٹے جانے والے عرفان سے ملاقات, انصاف کی یقین دہانی

لاہور، ننکانہ صاحب، صفدر آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندگان خبریں) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف 13سالہ مضروب لڑکے عرفان کے گھر ننکانہ صاحب کے نواحی گاو¿ں مچھر والی گئے۔ وزےراعلیٰ نے شےخوپورہ کے علاقے مےں تشدد کے بعد ہاتھ کاٹے جانےوالے مچھروالی او¿ں کے رہائشی مضروب لڑکے عرفان،اس کے والدےن اوردےگر اہل خانہ سے ملاقات کی اورمضروب لڑکے ودےگر اہل خانہ سے واقعہ کے متعلق تفصےلات حاصل کےں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مضروب لڑکے عرفان اور اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے خود یہاں آیا ہوںاور واقعہ کی تحقیقات کیلئے شاندار ریکارڈ کے حامل ایماندار افسروں کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، مکمل غےر جانبداری کے ساتھ واقعہ کی انتہائی شفاف انکوائری ہوگی اورقصوروار پائے جانےوالوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے مےں لاےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکےااور کہا کہ زےادتی کرنے والا کوئی شخص قانون کی گرفت سے نہےں بچ سکے گا۔ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہےں بچا سکتا۔وزےراعلیٰ نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ13سالہ عرفان کو مصنوعی ہاتھ لگواکردےا جائے گااورآپ کے ساتھ ہر قےمت پر انصاف ہوگا۔متاثرہ خاندان کے بچوں کی تعلےم و تربےت کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی اور متاثرہ خاندان کو مفت طبی سہولتےں مہےاکی جائےں گی۔ وزےراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی تحقےقات کےلئے اعلی سطح کی انکوائری کمےٹی تشکےل دےتے ہوئے کہا کہ چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم اورآر پی او سرگودھا کمےٹی کے ممبران ہوں گے ۔وزےراعلیٰ نے کمےٹی کے ممبران کو فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہداےت کی اورکہاکہ جب تک تحقےقات مکمل نہ ہوجائےں گی انکوائری کمےٹی کے ممبران اسی علاقے مےں رہےں گے۔وزےراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو ےقےن دہانی کرائی کہ مےں ذاتی طورپر تحقےقات کی نگرانی کروںگا۔ انشاءاللہ اس واقعہ میں انصاف ہوگااورانصاف کے تمام تقاضے پورے کےے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ میں دنیا کی کسی طاقت کو انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونے دوں گا۔ وزےراعلیٰ نے اےف آئی آر کے اندراج مےں تاخےر پر شدےد برہمی کا اظہار کےااوراستفسار کےا کہ مضروب 13سالہ عرفان کی والدہ 7تارےخ کو تھانے پہنچی تو پرچہ 8تارےخ کو کےوں ہوا۔اےک دن کی تاخےر سے مقدمے کا اندراج افسوسناک ہے۔پولےس افسروں کو اس سوال کا جواب دےنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پولےس افسروں کو ےہ احساس کےوں نہ ہوا کہ مضروب عرفان کی والدہ 10کلومےٹر کا سفر کر کے تھانے پہنچی ۔وزےراعلیٰ نے متاثرہ لڑکے اوراس کے والد سے دلی افسوس اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا چےک دےااورکہا کہ مضروب نوجوان کی مکمل دےکھ بھال اورہر ممکن معاونت کی جائے گی۔حکومت پنجاب عرفان کومصنوعی ہاتھ لگوا کر دے گی ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے 13سالہ مضروب عرفان کے بےماردادا کے مفت علاج معالجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عرفان کے دادا کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اورمظلوم خاندان کو بھی مفت علاج معالجے کی سہولتےں دی جائےں گی۔وزےراعلیٰ نے ننکانہ کے نواحی گاو¿ںمےں مضروب عرفان کے گھر آمد کے موقع پر بےمار دادا کو گلے لگاےا اورانہےں دلاسہ دےا۔واضح رہے کہ چند روزقبل شےخوپورہ کے علاقے مےں13سالہ لڑکے عرفان پر تشدد کےاگےا اوراس کا اےک ہاتھ کاٹاگےا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں 1200میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کابینہ نے گزشتہ روز 1200میگا واٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے کی منظوری دی ہے اور اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھاناہے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں اورفیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام فوری شرو ع کیاجائے-انہوںنے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ضرور ی اقدام اٹھایا جا رہاہے اور توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں- انہوںنے کہاکہ 1200میگاواٹ کا نیا گیس پاور پراجیکٹ پاکستان بالخصوص صوبے کی معاشی ترقی میں ممد ومعاون ثابت ہوگا-نیشنل بینک کی جانب سے منصوبے کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے- صوبائی وزراء، رانا ثناءاللہ، عائشہ غوث پاشا، صدر نیشنل بینک آف پاکستان،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات چودھری عارف سعید اورمتعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈائرےکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں راوی پل سے کالاشاہ کاکو تک ایکسپریس وے کے منصوبے کو شروع کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لےاگےا۔وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمےر کا منصوبہ عوام کوحقےقی معنوں مےںسہولت دے گا اوراس منصوبے کی تکمےل سے شہرےوں کو ٹرےفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔انہوںنے کہاکہ جدید انفراسٹرکچر معاشی ، صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا باعث بنتا ہے او راسی مقصد کے پیش نظر اربوں روپے کی لاگت سے صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے- انہوںنے کہاکہ ایکسپریس وے کا منصوبہ ٹریفک کے نظام میںبہتری لائے گا او راس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں ملیں گی- انہوںنے کہاکہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف قرےبی آبادےوں کے رہائشےوں بلکہ لاہور آنے اورجانےوالی ٹرےفک کے مسائل حل ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جدےد ذرائع آمدورفت ترقی کے سفر مےں اہم کردارادا کرتے ہےں ۔ جہاں سڑک بنتی ہے وہاں نہ صرف روزگار کے مواقع پےدا ہوتے ہےںبلکہ معاشی سرگرمےاںبھی بڑھتی ہےں۔ وزیراعلی نے متعلقہ محکموں اوراداروں کے ماہرےن پر مشتمل کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کمےٹی آئندہ چند روز مےں منصوبے پر عملد رآمد کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پےش کرے گی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کی مکمل فزبےلٹی رپورٹ جلد تےار کی جائے ۔چےف سےکرٹری،چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات،متعلقہ محکموں کے سےکرٹریز، کمشنر لاہورڈوےژن اورفرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن کے اعلی حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ڈائرےکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی،جس مےںاےف ڈبلےو او کے تعاون سے صوبہ پنجاب مےں جاری ترقےاتی منصوبوں پر پےشرفت پر تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پرہونے والی پیشرفت پر اطمےنا ن کا اظہار کےا اور کہا کہ جدےد ذرائع آمد ورفت تےزرفتارترقی کےلئے ضروری ہےں ۔پنجاب مےں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر کو بہتر بناےاگےا ہے اور جدےد انفراسٹرکچر سے شہرےوں کو آمدورفت کی بہترےن سہولتےں ملی ہےں۔ انہوں نے کہاکہ اےف ڈبلےو او جدےد انفراسٹرکچرکے منصوبوں مےں پنجاب حکومت کا اہم پارنٹر ہے اوراےف ڈبلےواو کے تعاون سے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو تےزی سے آگے بڑھاےا جارہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیںریلیف فراہم کرنے کے لئے یہ شاندار اورتاریخ ساز اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی بار بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے دئےے جا رہے ہیں او راس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے تاکہ کاشتکار کو اس کاحق دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا تاریخ ساز پروگرام زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ وزیراعلی نے پروگرام پر مزید تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو جتنا زیادہ ریلیف دیں گے ،زرعی معیشت اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گی۔ سیکرٹری زراعت نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھبھا ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رانا بابر حسین، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو، نیشنل بینک و زرعی ترقیاتی بینک کے صدور اور متعلقہ ادارو ںکے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv