تازہ تر ین

پاکستان کیسی ریاست ہونی چاہیے؟, کپتان کا دبنگ اعلان

نوشہرہ (نمائندہ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری ساری جدوجہد کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں۔ 70سالوں میں کئی وزیر اعظم آئے اور چلے گئے ، میرا مقصد علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر تلاش کرنا ہے۔ میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں۔نوشہرہ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک دن ایسا آئے کہ ہمیں کوئی فرد زکوة لینے والا نہیں ملے گا، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب ہے۔اس ملک میں غربت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں۔ چین نے 25 سال میں 50 کروڑ لوگوں کی غربت دور کی۔ پاکستان چین جیسا ملک تب بنے گا جب یہاںسے کرپشن ختم کی جائے گی۔ جب تک نوازشریف کی طرح کے حکمران ہیں ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی۔ میری نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، یہ کرپشن کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری سیاسی جدوجہد کسی پارٹی یا فرد کے خلاف نہیں ہے ، میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں خوشحالی لانا ہے، یہاں سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ لیکن جب تک کرپشن کا کینسر ملک سے ختم نہیں ہو تا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتا اور نہ ہی اس ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا۔ہمیں ادارے مضبوط کرنا ہوں گے۔ دنیا بھر سے پیسے مانگ کر ملک چلایا جا رہا ہے۔ جب ایک ملک سے پیسا چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضہ لینا پڑتا ہے۔بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید قرضے لیے جاتے ہیں ،ایک ہزار ارب روپے ملک سے چوری کرکے باہر بھیجے جاتے ہیں۔بھیک مانگنے والوں پر ترس تو کھایا جا سکتا ہے مگر ان کی عزت نہیں ہو تی۔پی ٹی آئی چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستانی سربراہوں کو دنیا بھر میں پروٹوکول ملتا تھا مگر اب بیرون ملک پاکستانی سربراہان کو کوئی پوچھتا تک نہیں جب کوئی پوچھ لے توانہیں پرچیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ سبز پاسپورٹ کا وقار مجروح کیا جا رہا ہے، وقار کی بحالی کے لئے پاکستان کو اپنے پا?ں پر کھڑا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا، ہمارا مقصد ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جائے تو دنیا اس کی عزت کرے، جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی۔ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے وزیر اعظم نوازشریف کی رخصتی کا نعرہ لگادیاہے،ان کی رخصتی سے انکارکرنے والے بھی آج یہ نعرہ لگارہے ہیں.تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے چلی تھی جو اب پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں بھی داخل ہوگئی ہے۔مسلم لیگ (ن) بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینانہیں چاہتی،اگرقوم کو جگانا ہے تو تعلیمی شعور پیدا کرناہوگا۔تاثر دیاگیا کہ ترقی سڑکوں کی تعمیر سے آتی ہے جبکہ اصل ترقی انسانوں پر سرمایہ کاری سے آتی ہے،ہم پاکستانی قوم کو سراٹھاکر جینے کا سلیقہ سیکھائیں گے۔ رہنماءپاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی عمران خان کی وجہ سے بنی ہے،انکوائری کے 60دن مکمل ہونے پروزیر اعظم نوازشریف فارغ ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ نواز شریف کی ایک ایک جیب کی تلاشی ہوگی،تحریک انصاف اس انکوائری کی مکمل نگرانی کرے گی۔ عدالتوں میں بھی نوازشریف کی تلاشی ہوئی جبکہ 3 ججوں نے انہیں ملزم قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کی تلاشی کے لیے جے آئی ٹی بن گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv