تازہ تر ین

پی سی بی بلوچستان میںفروغ کرکٹ کیلئے کردار اداکرے

کوئٹہ (صباح نیوز)سابق سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ڈپٹی منیجر عبدالقاسم بلوچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم میں بلوچستان کے بسم اللہ خان کو ایک میچ بھی نہیں کھلایا گیا،بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔پی سی بی کا بلوچستان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے،40لاکھ آبادی کے شہر کوئٹہ میں قاسم سٹیڈیم واحد کرکٹ گراونڈ ہے جہاں کلب کرکٹ کھیلی جاتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میںعبدالقاسم بلوچ کاکہناتھاکہ پی سی بی بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار اداکرے ، صوبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھارت ،ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور بہت سے ممالک کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں لیکن انہیں قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔،پی سی بی کا بلوچستان سے رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے۔مختلف اضلاع میں نوجوانوں میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں باصلاحیت بالرز اوربیٹسمین موجود ہیں ،انہیں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ان کاکہناتھاکہ 40لاکھ کی آبادی کے شہر کوئٹہ میں قاسم سٹیڈیم واحد کرکٹ گراونڈ ہے جہاں کلب کرکٹ کھیلی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں کے با صلاحیت کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوکر ملک کانام روشن کرسکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv