نیو یا رک(ویب ڈیسک)ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تواتر سے شراب نوشی کرنے سے عمر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔اس تحقیق میں چھ لاکھ شراب نوشی کرنے والوں سے معلوم چلا کہ ہفتے میں 10 سے 15 الکوحلک ڈرنکس پینے سے ایک سے دو سال عمر کم ہو سکتی ہے۔اس تازہ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ جو افراد ہفتے میں 18 سے زائد ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چار سے پانچ سال کم ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ 2016 کی برطانوی رہنما اصولوں کے تحت ایک ہفتے میں 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس نہیں پینی چاہیئں۔ 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس کا مطلب ہے چھ بیئر یا سات وائن کے گلاس۔لانسٹ تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ کم شراب پینے والوں میں جلد موت کے امکانات نہیں ملے ہیں۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 19 ممالک سے شراب نوشی کرنے والے افراد کی صحت اور شراب نوشی کی عادات کا موازنہ کیا ہے ، جو لوگ ایک ہفتے میں دس ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چھ ماہ کم ہو جاتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ شراب نوشی کرنے سے دل کے عارضے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔