بیجنگ( ویب ڈیسک)بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق 30 سالہ شخص کو چین کے شہر نن چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کے کنسرٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے لیے سی سی ٹی کیمروں کی جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔ اس ٹیکنالوجی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ڈیٹا میں محفوظ ملزم کی تصویر سے 60 ہزار تماشائیوں کے درمیان شناخت کرلیا۔کنسرٹ کے داخلی دروازے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے ملزم اے او کو شناخت کر کے پولیس نظام کو اپ ڈیٹ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ دیکھنے میں مصروف ملزم اپنی گرفتاری کے عمل سے حیران ہوگیا جس کا سہرا جدید ٹیکنالوجی کے سر جاتا ہے۔چہرے کے نقوش کو باریک بینی سے جانچنے والے یہ نظام Facial Recognition System ملزمان اور مطلوبہ افراد کی تصاویر کو محفوظ کر کے اس کا سائنسی تجزیہ کرتا ہے اور چہرے کی ہڈیوں کی بناوٹ، آنکھوں کی پتلی کی ساخت، بھنووں کا انداز اور ہونٹ، ناک کی بناوٹ کو علیحدہ علیحدہ بھی محفوظ کرلیتا ہے اور یکساں نقوش رکھنے والے شخص کے کیمرے کے سامنے آتے ہی پولیس کو خبردار کردیتا ہے۔facial2چین میں 170 ملین سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت نگرانی کے لیے سیکیورٹی کے نظام سے منسلک ہیں۔ یہ سی سی ٹی وی کیمرے اپنے ڈیٹا میں محفوظ تصاویر اور معلومات کی بنیاد پر مطلوبہ شخص کو ہزاروں لوگوں کی درمیان بھی پہچان سکتے ہیں جس کے لیے Facial Recognition System کو استعمال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی چین کی پولیس نے 25 ملزمان کو Facial Recognition System کے ذریعے ایک فیسٹیول کے درمیان گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کا خیال تھا کہ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پولیس ان ملزمان کو پہچان نہیں سکے گی لیکن شاید انہیں علم نہیں تھا کہ چینی حکومت سرویلیئنس کا جدید ترین نظام رکھتی ہے۔