اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لاہور سے اسلام آباد تک کسی پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر ایک عام مسافر کی طرح بس میں سفر کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نہ صرف ایک سادہ اور عام آدمی کی زندگی گزارنے کے عادی ہیں بلکہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں بھی اس انداز میں ادا کرتے ہیں جو ان کے ایک عام آدمی ہونے اور عوام کے ساتھ ان کے مسلسل رابطے اور خصوصی تعلق کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے نہ کسی سکیورٹی کا اہتمام کیا نہ ہی کوئی پروٹوکول لیا۔