تازہ تر ین

انڈیا میں ریلوے کا انوکھا کارنامہ بغیر انجن ٹرین میلوں کا سفر طے کر گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) انڈیا کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں 22 بوگیوں پر مشتمل ایک بغیر انجن والی ٹرین 11 کلو میٹر تک ٹریک پر واپس چلتی رہی۔اس ٹرین پر تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے اور وہ ٹرین اس وقت رکی جب ریلویز کے عملے نے پٹڑیوں پر پتھر رکھ کر رکاوٹ پیدا کیں۔اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ اس غلطی پر انڈین ریلویز نے اپنے سات ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔خیال رہے کہ انڈیا میں ریلوے کا بڑا نیٹ ورک ہے اور تقریباً نو ہزار ٹرینوں پر روزانہ سوا دو کروڑ افراد سفر کرتے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv