دبئی(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں نیلامی کے دوران ایک قیمتی گھڑی 10 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ،اماراتی میڈیا کے مطابق یہ نادر ونایاب گھڑی مصر کے سابق بادشاہ کنگ فاروق کی ملکیت تھی جسے 3.3 ملین درہم میں نیلام کیا گیا۔ اتنی بڑی رقم میں فروخت کے بعد یہ مشرقی وسطیٰ کی تاریخ میں نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار بنتی ہے۔سونے سے بنی یہ گھڑی معروف گھڑی ساز سوئس کمپنی نے اس وقت کے مصری بادشاہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی تھی کیوں کہ کنگ فاروق نادرو نایاب گھڑیاں اور لگڑری گاڑیاں رکھنے کے شوقین تھے۔ حالیہ دنوں میں نیلامی سے قبل گھڑی کی ملکیت کے حوالے سے ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا جس میں شاہی خاندان نے گھڑی چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم نیلامی کے منتظمین نے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا۔منتظمین نے قیمتی گھڑی کے خریدار کا نام مخفی رکھا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں دبئی سمیت دیگر ممالک سے خریداروں نے بولی لگائی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

