ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے زنانہ انداز ہونے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایت کرن جوہر کا شمار انڈسٹری کی ا±ن نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں اور بہت سے نئے چہرے بھی متعارف کرائے لیکن ایک چیز جو کرن جوہر کو دوسرے مردوں سے مختلف کرتی ہے وہ ا±ن کا زنانہ انداز ہے جس سے متعلق ا±نہوں نے اہم انکشاف بھی کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ اسکول میں انہیں پینسی(Pancy) کہا جاتا تھا کیوں کہ ا±ن کے چلنے کا طریقہ اور انداز گفتگو لڑکیوں جیسا تھا جب کہ مجھے بچپن ہی سے زنانہ گیتوں پر رقص کرنے کا بے حد شوق تھا جس وجہ سے اکثر دوست وغیرہ بھی میرا مذاق ا±ڑاتے تھے اور اسی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار بھی رہتا تھا۔