تازہ تر ین

اسٹیٹ آف دی یونین سے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے سب کو چونکا دیا

نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلئے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جب کہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسور ہے جس کوختم کرنا ہوگا، داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں، افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراو¿ں گا، انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہیئں، امیگرنٹس کوکم افراد امریکا لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نئی قانون سازی سے جرائم پیشہ گینگزنےامریکی امیگریشن قوانین کا فائدہ اٹھایا جسے اب درست کریں گے، کھلی سرحدوں کا مطلب امریکا میں گینگزاورمنشیات کی آمد ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہرامریکی شہری اورہربچہ محفوظ ہو اور امریکی عوام مضبوط ہونے کے سبب اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv