اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری نے چیئرمین نیب پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی تو چیئرمین نیب نے ٹکا سا جواب دیدیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو پیغام بھجوایا کہ آپ کی پراسیکیوٹر جنرل اور سپیشل پراسیکیوٹر کی سمری اس وقت تک منظور نہ ہو گی جب تک میرے معاملات کلیئر نہیں ہوتے۔ ملتان میٹرو پیراگون، اورنج ٹرین اور 56 کمپنیوں کے حوالے سے آپ نے کیا کام شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ کو بند کریں۔ چیئرمین نیب نے جواب میں انہیں صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سمری منظور نہ کی تو میں خود اسے لیکر سپریم کورٹ میں چلا جاﺅں گا۔ فواد حسن فواد نے جسٹس(ر) جاوید اقبال سے کہا کہ ہم پراسیکیوٹر جنرل کی سمری واپس بھیجتے ہیں آپ اس پر نظر ثانی کریں تو چیئرمین نیب نے ایسا کرنے سے بھی انکار کر دیا۔