ملتان (صباح نیوز) ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی جانب سے بعد از گرفتاری ضمانتکے لئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل (بدھ) تک جواب طلب کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کے رخصت پر ہونے کے باعث ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔ مفتی عبدالقوی کے وکلاءکا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کا کیس کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے جبکہ استغاثہ کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل (بدھ) تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے پولیس سے قندیل بلوچ قتل کیس کی پیش رفت رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی ہے۔