تازہ تر ین

ہاﺅلنگ ایکشن کا امتحان پروفیسر نے انگلینڈ کی پرواز پکڑلی

لاہور (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ۔سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔آل رانڈر محمد حفیظ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیں گے، حفیظ اس سے قبل بھی بھارت میں دیے جانے والے بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلئیر قرار دیے گئے تھے۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا، جب سے آئی سی سی نے کلیئرکیا اسی ایکشن سے بولنگ کررہاہوں، پراعتماد ہوں کہ میرا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں دس ماہ سے اسی تبدیل شدہ ایکشن کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں جس کا آغاز آسٹریلیا کے دورے سے ہوا اور پھر میں چیمپئنز ٹرافی کھیلا۔ موجودہ سیریز کے صرف اس ایک میچ کے سوا جس میں میرے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا کہیں بھی میرے بولنگ ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہذا میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میرے بولنگ ایکشن میں کوئی خرابی نہیں ہے۔محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر کہا کہ تاحال میں ٹیسٹ کیلئے سلیکٹ تو نہیں ہوا لیکن میں مطمئن ہوں کہ میں نے اوپنر کی حیثیت سے 50 میچز کھیلے اور قریب 40 کی اوسط رہی جو ایک اچھی ایوریج ہے، اگر مستقبل میں مجھے کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ورلڈ الیون نے پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، سری لنکن ٹیم کے بعد یقینا دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے امپائرز نے رپورٹ کی تھی۔اس سیریز کے ریفری زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ ہیں جو اس وقت بھی آئی سی سی کے میچ ریفری تھے جب تین سال قبل محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ انگلینڈ کی لفبرا یونیورسٹی میںکل(بدھ ) یکم نومبر کو ہوگا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv