اسلام آباد (ویب دیسک ): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار نے کہا کہ میاں نواز شریف نیب کا مقدمہ نہیں چلنے دیں گے، یہ لوگ ججز کو جوتے بھی ماریں گے اور کام بھی نہیں کرنے دیں گے اور ججز کے کمروں کو آگ بھی لگائیں گے۔ لیکن یہ سب زیادہ عرصے تک چل نہیں سکتا۔ کیونکہ ریاست کے اندر ریاست ہونےسے تصادم ہو گا جس کے بعد رینجرز اور فوج آ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری نظام بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔ کیونکہ نیب جب نواز شریف کو سزا دے گی تو انہیں چار مقدمات میں چودہ سال کی سزا ہو گی جس کے بعد ان کی جائیداد بھی ضبط ہو گی، اور ان کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد برطانیہ کو بھی کارروائی کرنا پڑے گی کیونکہ اگر نیب نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دے دیا تو پاکستانی حکومت کو برطانیہ کو بھی کارروائی کے لیے کہنا پڑے گا۔نواز شریف نے پہلے بھی عدالتوں کو روندا ہے ، سجاد علی شاہ کے ساتھ بھی انہوں نے یہی کیا تھا یہاں تک کہ ایف بی آر کے اندر فائلز بدلوا دیں۔ اور چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی سے اپنا ریکارڈ بھی بدلوادیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیںم بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ ریاست کے اندر ادارے ریکارڈز ہی تبدیل کر دیں۔