انقرہ(ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے صدارتی دفترمیں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ٹویٹر پر موجود ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ترک صدر آسانی اور مہارت کے ساتھ گیند کو سنبھال کر جالی میں پھینک رہے ہیں۔ اس سے قبل طیب اردوان سیاست میں آنے سے پہلے نیم پیشہ ورانہ سطح پر فٹ بال بھی کھیل چکے ہیں۔
رجب اردوان نے عید کے تیسرے روز یہ باسکٹ بال میچ کھیلا جس میں انکے ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے ساتھی بھی بطور کھلاڑی شریک تھے۔
واضح رہے کہ ترک میڈیا میں وقتاً فوقتاً طیب اردوان کی صحت کے بگڑنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ جون کے اوائل میں ایک ترک صحافی کین اتاکلی نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ڈاکٹر مبینہ طور پر مستقبل قریب میں اردوان کی کسی طبی مسئلے کی بنا پر سرجری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم رجب طیب اردوان کی انتظامیہ نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔