ریاض: (ویب ڈیسک) اردن کے شاہی دیوان نے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوہ خالد سے منگنی کا اعلان کردیا۔
منگنی کی تقریب اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیا العبداللہ اور دلہن کے اہل خانہ کی موجودگی میں سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوئی۔
ملکہ رانیا نے انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی کا اعلان کیا، انہوں نے ولی عہد اور ان کی منگتر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے اردنی ہم منصب کو منگنی کی مبارکباد دی۔