لاہور: (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس نوٹس کے لیے نئے فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
میٹا کی زیر ملکتی ایپ نے سب سے پہلے 2013 میں پیغام رسانی کا فیچر شروع کیا اور اب اوسطاً 7 بلین سے زیادہ وائس نوٹس روزانہ بھیجے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خصوصیات کچھ لوگوں کے لیے پہلے ہی دستیاب ہیں لیکن آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جائیں گی۔
اس پلیٹ فارم پر ایک بڑی بہتری آؤٹ آف چیٹ پلے بیک فیچر ہے جو صارفین کو چیٹ کے باہر واٹس نوٹس سننے کی اجازت دیتی ہے جبکہ وہ ملٹی ٹاسک کرتے ہیں یا دوسرے پیغامات کو پڑھتے ہوئے جواب دیتے ہیں۔
اس نئے فیچر کے مطابق صارف وائس نوٹس کی ریکارڈنگ کے دوران توقف بھی کر سکتے ہیں اور ریکارڈنگ میں خلل پڑنے کی صورت میں تیار ہونے پر اسے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں اور پیغام بھیجنے سے پہلے اسے بھی سن سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے وائس نوٹس کی خصوصیت کے لیے ویو فارم ویژولائزیشن کے ساتھ یو آئی کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ ریکارڈنگ کو زیادہ موثر طریقے سے فالو کرنے میں مدد ملے۔