تازہ تر ین

وزیراعظم کا انتخاب آج ، اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں ناکام

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نئے وزےر اعظم کا انتخاب آج ہوگا مسلم لےگ (ن) کی طرف سے شاہد خاقان عباسی ، پےپلز پارٹی کے خورشےد شاہ ، نوےد قمر ، تحرےک انصاف کی طرف سے عوامی مسلم لےگ کے شےخ رشےد ، اےم کےو اےم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ وزےر اعظم کے امےدوار ہےں ۔ صدر مملکت ممنون حسےن نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کےا ہے اجلاس کی صدارت سپےکر اےاز صادق کرےں گے ۔ قومی اسمبلی کے 342 کے اےوان مےں مسلم لےگ (ن) کو واضع اکثرےت حاصل ہے ان کے اپنے ووٹروں کی تعداد 188 ہے جبکہ اتحادےوں کے ووٹ الگ سے ہےں ۔مسلم لےگ (ن) کو پارلےمنٹ مےں واضع اکثرےت حاصل ہے ان کے ممبران کی تعداد 188 ہے جبکہ اتحادےوں کے ووٹ بھی ان کو ملےں گے ۔ وزےر اعظم کے انتخاب مےں کامےابی کےلئے 172 ووٹوں کی ضرورت ہوگی ۔اپوزےشن کی طرف سے مشترکہ امےدوار لانے کےلئے رابطے جاری ہےں اور آج قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شاہ کی زےر صدار ت اپوزےشن کے اجلاس مےں کسی اےک امےدوار پر اتفاق کرنے پر مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے عہدے پر متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام ہوگئیں ¾ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس (آج)منگل کی صبح گیارہ دوبار ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے امیدوار شیخ رشید احمد ¾ پیپلز پارٹی کی طرف سے خورشید شاہ اور سیدنوید قمر ¾ ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کےلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، پرویز الٰہی ، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاو¿، شیخ صلاح الدین اور شیریں رحمان بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن رہنماو¿ں سے سوال کیا کہ کیا ایک امیدوار پر اتفاق ہوجائےگا یا اختلاف برقرار رہیں گے اور اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آئیں گے۔ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جبکہ شیخ رشید نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جو اللہ کو منظور۔اپوزیشن رہنماو¿ں کے اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے علیحدگی میں ملاقات کی جس کے دوران عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی وزارت عظمی کےلئے نامزدگی اور زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی تاہم ملاقات میں تحفظات دور نہ ہو سکے ¾ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ سے استفسارکیا کہ کیا ہم چلے جائیں؟ تاہم خورشید شاہ نے انہیں جانے سے روک دیا اور اپوزیشن پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے اپوزیشن میں اتفاق رائے پیدا ہوجائے، انشاءاللہ اپوزیشن کو اکٹھا رکھیں گے ¾عوامی مسلم لیگ ایک جماعت ہے اور شیخ رشید اس کے امیدوار ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ق) کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کے پاس انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی نے ان کا نام تجویز کیا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ نے تائید کی ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد شیخ رشید احمد نے کہاکہ مسئلہ جیت اور ہار کا نہیں ملک سے وابستگی اور جمہوری عمل کوآگے بڑھانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں آج شیخ رشیداحمد کانام تجویز کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کے پاس دونوں رہنماﺅں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سید خورشید احمد شاہ کا نام اعجاز جاکھرانی نے تجویز کیا اور اس کی تائید نواب علی وسان نے کی جبکہ سید نوید قمر کا نام شاہدہ رحمانی نے تجویز کیا اور اس کی تائید مسرت رفیق مہیسر نے کی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لینا سب کا حق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں باہر جو کچھ مرضی ہیں کریں اس کے اثرات ایوان کے اندر نہ آئیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن کا وزارت عظمیٰ کے لئے متفقہ امیدوار ہو۔ (کل) منگل کو اپوزیشن جماعتیں پھر مل بیٹھیں گی، اس کے بعد کوئی فیصلہ سامنے آئے گا۔ عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام آگ لگانا اور تیل چھڑکنا ہے۔ سیاست میں ایسی باتیں کریں گے تو اسی جماعت پر سونامی آ جائے گی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کی طرف سے رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کا نام ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے تجویز کیا جبکہ خواجہ سہیل منصور نے ان کے نام کی تائید کی۔ عبوری وزیر اعظم کےلئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار شاہد خان عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔پیر کو شاہد خاقان عباسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انھوں نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی طرف سے عبوری وزیر اعظم ہونگے ۔ اس موقع پر خواجہ آصف ، سائرہ افضل تارڑ ، اعجاز الحق ، بلیغ الرحمان اور مسلم لیگ ن کے دیگر کارکن بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو ہماری حکومت کی ترجیحات تھیں وہی میری بھی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت ہی کرے گی جس میں میری مشاورت شامل ہوگی،کابینہ کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سبکدوش وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا، بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جاﺅں گا، اس لئے متبادل امیدوار کے کاغذات نامزدگی نہ دیئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم منتخب ہونے کی صورت میں وزیراعظم ہاﺅس منتقل نہیں ہوں گے بلکہ اپنے ہی گھر میں رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv