ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ(یوایس ایف )کی جانب سےبلوچستان ،سندھ میں ہائی اسپیڈبراڈبینڈسروسزکی فراہمی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹرپرخاص توجہ دےرہےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔خوش آئند بات ہےکہ ملک جدت کی طرف جارہاہے، ڈیجیٹلائزیشن ہی پاکستان کامستقبل ہے۔
Live Stream: Prime Minister @ImranKhanPTI at Signing Ceremony for Award of Contracts by Universal Service Fund (USF) for provision of Voice and High Speed Mobile Broadband Data services in the provinces of Balochistan and Sindh#PrimeMinisterImranKhan https://t.co/0GRSsk4X6g
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 30, 2020
عمران خان نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ بڑےبڑےممالک پاکستان کودیکھتےتھے۔60 کی دہائی میں سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج ہوتاتھا۔60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سےترقی کررہاتھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں غریب طبقےکواوپرلاناہماراوژن ہے۔ نظام تعلیم میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
بلوچستان کا تذکرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کوماضی میں نظراندازکیاگیا، سوئی کاعلاقہ گیس کے ذخائر کے باوجود پیچھے رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پرخاص توجہ دےرہےہیں۔