پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا،جائے حادثہ پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان فضایہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق صبح صبح افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔جس کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔جائے حادثہ پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔طیارے کو حادثہ مکیال کے قریب پیش آیا۔حادثے کے دوران پائلٹ محفوظ رہا۔پائلٹ جہاز سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دےد یا گیا ہے