تازہ تر ین

پاکستان کی معیشت کے مستحکم ہونے پر خوشی ہوئی اب سرمایہ کار دلچسپی لینگے،امریکہ

واشنگٹن(صباح نیوز) عالمی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بعد امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کا معترف ہو گیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ ﺅٹ لک میں نظرثانی کی ہے،جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا، جرات مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آﺅٹ لک منفی سے مثبت کر دیا تھا۔ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv