تازہ تر ین

سول اسپتال میں پولیس کاچھاپہ ،بھاری مقدار میں شراب برآمد، انتظامیہ نے بغیر کسی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوا لیا

کراچی: (ویب ڈیسک)سول اسپتال میں پولیس چھاپے کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں عید گاہ تھانے کی چوکی کے انچارج نے 26 ستمبر کو نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا مارا اور سیکیورٹی انچارج کریم خان، فرخ شاہ، خرم اور نوید کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑا۔چھاپے کے دوران مختلف اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کی 500 انجیکشنز برآمد ہوئے، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کو چھڑوا دیا۔واقعے پر میڈیکل سپریڈینٹ (ایم ایس) سول اسپتال نے نیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خط لکھا، جس میں شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق پوچھا گیا۔خط میں ایم ایس نے ڈاکٹر نجم سے پوچھا کہ انتظامیہ کو کیوں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv