تازہ تر ین

لاہور ایئرپورٹ: پی آئی اے طیارے کی پرواز کے فوری بعد ہنگامی لینڈنگ

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کو فنی خرابی کے باعث پرواز بھرنے کے فوری بعد واپس رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ‘پی کے 759 پرواز میں تیکنیکی نقص پیدا ہونے کے باعث تاخیر ہوئی’۔ان کے مطابق پی کے 759 کو صبح ساڑھے 9 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اس میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مسافروں کو حفاظتی تقاضوں کے پیش نظر طیارے کی تبدیلی کے بعد 12 بجے دوپہر کو روانہ کیا جائے گا’۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 200 مسافر موجود تھے جب اس نے پرواز بھری تو اس کے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔تاہم انہوں نے طیارے میں آتشزدگی کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘پی آئی اے کا اسٹاف مسافروں کا ایئرپورٹ لاو¿نج میں بھرپور خیال رکھ رہا ہے’۔خیال رہے کہ 2 ماہ قبل جولائی میں بھی گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے اتر گیا تھا، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 53 افراد سوار تھے، جنہیں باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں پی آئی کے پشاور سے جدہ جانے والے بوئنگ 777 طیارے کو پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv