لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون کی ٹیم اپوزیشن اورحکومتی سینیٹرز سے گفتگو کرنے سینٹ ہاﺅس پہنچ گئی۔پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین بھٹو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے تحریک عدم اعتماد کی تحریک لا کر اپوزیشن نے کوئی غیر جمہوری روایت قائم نہیں کی۔تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف کرپشن بچانا چاہتی ہیںجب ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو یہ اکٹھے ہو گئے۔ جے یو آئی ف کی رہنما عالیہ کامران نے بتایا کہ حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی ،موجودہ حکومت نااہل ہے ۔عظمی کاردار نے کہا عمران خان قوم سے مخلص ہیں اپوزیشن جمہوریت کو کمزور کرنے میں ناکام ہو گئی صادق سنجرانی کی جیت سے اپوزیشن کا پول کھل گیا سینیٹرز نے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا۔پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی ناکامی نہیں حکومت نے تعداد کہاں سے پوری کی اپوزیشن ایک ہے متحرک ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی جمہوریت میں گنجائش نہیں ہوتی جوں جوں جمہوریت مضبوط ہو گی ہارس ٹریڈنگ کا امکان ختم ہو گا۔تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے مافیا اپکسپوز ہو رہا ہے۔