تازہ تر ین

ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑے ،تحریک دوبارہ لانی چاہئے؛مریم کا ٹویٹر پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صادق سنجرانی کے چئیرمین سینیٹ برقرار رہنے اور متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی رد عمل دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں ہے۔ یہ ایک شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہئیے۔ سیلکٹد کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔ مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئیے۔

ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے۔ سیلکٹد کب تک خیر منائیں گے؟ جعل سازی کو ایک دن مٹنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔خیال رہے کہ ایوان بالا میں آج چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کےذریعے ووٹ کاسٹ کیا گیا جس میں حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز نے حصہ لیا۔ووٹنگ سے قبل تحریک عدم اعتماد کے حق میں اپوزیشن کے 64 اراکین نے ہاتھ ا±ٹھائے لیکن ووٹنگ کے وقت صرف 50 سینیٹرز نے ہی متحدہ اپوزیشن کے ا±میدوار میر حاصل بزنجو کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا اور یوں متحدہ اپوزیشن کے 14 سینیٹرز نے ہی دھوکہ دے دیا اور صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی آج صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔اپوزیشن کے 64 اور حکمران اتحاد کے 36 سینیٹر ز نے پولنگ میں حصہ لیا۔ اپوزیشن کی قرارداد کی حمایت میں 50 اور مخالفت میں 45 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز صادق سنجرانی کے دوبارہ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گئے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv