تازہ تر ین

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی پنجاب کابینہ کے فیصلو ں کے بارے پریس کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے لینڈلیز پالیسی کے تحت صوبے کے30اضلاع میں ایک لاکھ 20ہزار 7سو ایکڑ زمین کسانوں کو الاٹ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یہ غیر آباد زمینیں کسانوں کو کاشتکاری کے لئے عرصہ دراز سے دی گئی تھیں اور کسانوں نے اپنی محنت سے ان زمینوں کو آباد کیا اور اب یہ زمینیں انہیں الاٹ کردی جائیں گی۔اس کا میکانزم بنالیا گیا ہے،زمین کی ویلیوہرضلعی کلکٹر نے طے کردی ہے ۔ کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبہ الاٹ کیا جائے گا-سٹیٹ لینڈ کی ڈسپوزل پالیسی کے بھی جامع اصولوں کی منظوری دی گئی ہے اب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر زمین کی الاٹمنٹ کا سلسلہ ختم کردیاگیا ہے-کسی وزیر یا افسر کے صوابدیدی اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں اس حوالے سے شفاف میکانزم وضع کیا گیا ہے جس سے مقدمہ بازی کا بھی خاتمہ ہوگا۔زمین لیز پر دینے کے حوالے سے پہلے محکمہ ریونیو جو عام آدمی کو تنگ کرتا تھا اب اس پالیسی کے تحت اس کی جان محکمہ ریونیو سے چھڑا دی گئی ہے عارضی کاشت لیز کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کردی گئی ہے اور یہ پالیسی2016سے رکی ہوئی تھی اب اسے 2020تک توسیع دی گئی ہے۔صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ لیز کی مدت ایک سال کی بجائے تین سال ہوگی۔ لیز ہولڈرواجبات ادا کرکے لیز کو توسیع دلا سکتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں، طوفان اور ڑالہ باری کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے بھی صوبائی کابینہ نے مکمل پیکیج کی منظوری دی ہے ۔26اضلاع کے 55متاثرہ دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور یہاں آبیانہ، مالیہ معاف ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس کے منجمند فکس ڈیلی الاو¿نس کو 2013کی شرح سے بحال کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے -دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پولیس کے الاو¿نس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے- پولیس فورس کے گریڈ ایک سے گیارہ کے ملازمین جن کی تعداد ایک لاکھ85ہزار248بنتی ہے ان کے الاﺅنس بڑھانے پر ہر سال تقریبا دس ارب روپے اضافی خرچ ہوگا- بارہ سے گریڈ سولہ کے 22464ملازمین کے الاﺅنسز بڑھانے پر تقریبا2.08ارب روپے خرچ ہوں گے-گریڈ 17 سے 22 تک کے ایک ہزار سے زائد پولیس ملازمین کے الاﺅنسز بڑھانے پر 0.26بلین خرچ ہوں گے-سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے بھی الاﺅنسز بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv