تازہ تر ین

بجلی کی کاریں آلودگی کا توڑ گرتی معیشت کو سنبھالنے کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورت حال سے جلد باہر نکل آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری توجہ معاشی اور اقتصادی صورت حال بہتر بنانے پر مرکوز ہے، مشکل معاشی صورت حال سے جلد باہر نکل آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اہم فیصلے کیے ہیں آئندہ چند ماہ میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے، ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کو برو¿ے کار لانے سے ملکی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھر منصوبے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تھر کوئلے کے ذخائر اور انکے استعمال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، سیکرٹری پاور عرفان علی، سی ای اوحبکو خالد منصور، سی ای او تھل نووا پاور سلیم اللہ میمن، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی شاہ جہاں مرزا و دیگر شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ تھر کول فیلڈمیں دنیا کا ساتواں بڑا کوئلے کا ذخیرہ پایا جاتا ہے جوکہ ایک اندازے کے مطابق آئندہ دو سو سالوں کے لئے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنانے کے کام آ سکتا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ تھر میں کوئلے کے 175ارب ٹن ذخائر پچاس ارب ٹن تیل اور دو ہزار ٹریلین کیوسک فٹ گیس کے برابر توانائی کے حامل ہیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تھر کول بلاک ٹو کو برو¿ے کار لانے کے پہلے مرحلے پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کام جاری ہے۔ ان مختلف مراحل میں تھر کوئلے کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجود کوئلے کو برو¿ے کارلایا جائے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بلاک ٹو سے 2025ئ تک پانچ ہزار میگا واٹ بجلی آئندہ پچاس سالوں تک پیدا کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم کو سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کی جانب سے تھر میں کان کنی کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو تھر فاو¿نڈیشن کے تحت تعلیم، صحت، تھر کے مکینوں کو ہنر سکھانے، تھر میں شجر کاری جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلہ ملک کا ایک اہم اثاثہ ہے جس کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کو برو¿ے کار لانے سے ملکی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹرانسپورٹیشن، پانی کی فراہمی اور بجلی کی ترسیلی لائن کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے معاونت کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھر منصوبے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیرِ اعظم کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمام خان، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شریک مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی جانب سے وزیرِ اعظم کو الیکٹرک وہیکل پالیسی (برقی قوت سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی) پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے جہاں تیل کی درآمدات میں کمی آئے گی وہاں ماحولیاتی نقصانات پر قابو پانے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعظم نے مشیر ماحولیات کو ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی شکل دے کر کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔ وزیرِ اعظم کو پنجاب میں سموگ پر قابو پانے اور اس کے تدارک کے لئے ترتیب دی جانے والی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔سموگ کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے دس سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ عوام الناس میں سموگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سموگ ورکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ بھٹہ مالکان کو جدید طریقے اختیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ نیز فصلوں کی باقیات کی موثر تلفی کے لئے بائیو انرجی کمپنی سے ایم او یو کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدلیوں اور اس سے متعلقہ امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لئے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے رابطے میں رہیں تاکہ موسم گرما میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال میں بروقت ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ وزیرِ اعظم کو ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے موجودہ حکومت کے سب سے اہم منصوبے ،دس ارب پودے لگانے کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری مالی وسائل اکٹھا کرنے کے لئے بھی مختلف تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں گرین سکوک، فارسٹ بونڈز، اور چین کے تعاون سے گرین فنڈ کا قیام شامل ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے دیگر مختلف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے حوالے سے قواعد و ضوابط ترتیب دیے جاچکے ہیں اور 14اگست2019 سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے خاتمے کےلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی، حکومت کی جانب سے 10ارب درخت لگائے جانے کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے خاتمے کےلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ صاحبزادہ محبوب سلطان، خسرو بختیار، عمر ایوب، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،یوسف بیگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv