تازہ تر ین

اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی کیخلا ف سازشیں, زرداری کا اہم انکشا ف

نوشیرہ فیروز ، اسلام آباد، نوابشاہ (نمائندگان خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان کی فکر نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی پاکستان کو بچایاتھا اور مستقبل میں بھی پی پی ہی ملک کو بچائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشیرہ فیروز کے گاو¿ں قلندر بخش میچو اور بھریاسٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہاہے، جس کا واضح ثبوت ٹرمپ اور مودی کی دھمکیاں ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ نوازشریف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انکو صرف اپنی اور اپنی بیٹی مریم نواز کی فکر ہے، لیکن ہم پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پی پی قیادت نے پہلے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر پاکستان کو بچایاتھا اور مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی ہی پاکستان کو بچائے گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے آج جے آئی ٹی پر حملے کررہے ہیں، تاکہ جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جائے مگر پاکستانی عوام ان کو سمجھ چکی ہے کہ اب چھوٹ سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی قدر نہ ہی نوازشریف کو ہے اور نہ ہی عمران خان کو ، جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی نے جیلیں کاٹی ہیں، میاں صاحب وہ وقت بھول گئے جب پیپلزپارٹی کا احتساب کیاجاتاتھا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کئی بار عدالتوں میں پیش ہوکر اپنا احتساب کرواچکی ہیں، میاں صاحب نے آئی ٹی تو ابھی شروعات ہے ،آگے بہت سی چیزیں باقی ہیں، آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے مل کر پی پی حکومت کے خلاف سازش کی، نواز شریف بدنیت شخص ہیں، جو اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔ عیدالفطر کے روز زداری ہاوس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھوٹے صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے حقوق دیے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری نیت صاف ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کارکن مایوس نہ ہوں مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، جن کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ان کو آگے لایا جائے گا۔ ان کی شکایت دور کی جائیں گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بات آئی ہے تو ان کو تکلیف ہوگئی ہے، وہ زمانہ بھول گئے جب ہماری انٹروگیشن ہوتی تھی۔ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے نوشہروفیروز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ان کو پتا لگ رہا ہے احتساب کیا ہوتا ہے، یہ تو ابتدا ہے ان کےساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل امریکا کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تو چین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا،چین کے ساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ بھٹو کا دیا ہوا آئین ہم نے مکمل کیا ، پہلے بھی کہا تھا کہ یہ آراو الیکشن تھے لیکن جمہوریت کے خاطر سب قبول کیا ۔ آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے جمہوریت کی قد ر ہے، جبکہ نوازشریف کو نہیں ہے،حکمران ہمارے احتساب کو بھول چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کو اب معلوم ہوا کہ احتساب کیا ہوتا ہے،تاریخ بتار ہی ہے میاں صاحب آپ چھپ نہیں سکتے ۔ آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں،دنیا بھر میں جانور اچھے ہیں جبکہ ہمارے پاس انسان بھی اچھی حالت میں نہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف احتساب کی ابتدا ہے میاں صاحب بھول گئے ہمارا احتساب انھوں نے کس طرح کیا، جمہوریت کی قدر میاں صاحب کو ہے نہ کپتان کو، قوم کو بہت سارے سوالوں کے جوابا ت کا انتظار ہے،ہم نے ملک کوجہاں چھوڑاتھا آج بھی وہیں کھڑا ہے ، پاکستان جس ڈگر پر کھڑاہے اس کا مطالعہ باآسانی ہوسکتا ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کواختیارات دیئے،سی پیک پیپلزپارٹی کا عوام کے لیے تحفہ ہے چین آج بھی ہمارے ساتھ ہے،جب امریکہ کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تو چین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا،حکومت سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا یہ ملک کیا چلائیں گے نیا پاکستان ہم بنائیں گے،بلاول بنائے گا،حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں ڈبل کردیں ، ان سے تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوسکتیں۔ جمعرات کو یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے بہت سے سوالات ہیں۔ جن کے جوابات کا قوم کو انتظار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک کوجہاں چھوڑاتھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جس ڈگرپر کھڑا ہے ۔اس کا مطالعہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے۔ماضی کے پاکستان اور اج کے پاکستان کا موازنہ باآسانی ہوسکتا ہے۔ میاں صاحب نے یہ حالت کردی کہ اج یہاں کے انسان بھی اچھے نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ان سے تیل کی قیمت کم نہیں ہوسکتی ۔کل جب امریکہ کا پاکستان کے خلاف بیان آیا توچین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا۔ چین آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں ڈبل کردیں۔چین کے ساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کاتحفہ ہے۔انھوں نے کہا کہ بھٹو کا 1973 کا آئین ہم نے مکمل کیا۔ آٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اختیارات دیئے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو پاور دی۔نہیں دی ہوتی تو آج میاں صاحب صدر ہوتے ۔یہ بھول چکے بی بی کو کتنی بار کورٹس میں گھسیٹا کرتے تھے۔ میاں صاحب ابھی تو ابتدا ہے۔میاں صاحب کے خلاف احتساب کی تو ابھی ابتدا ہے ۔میاں صاحب بھول گئے ہمارے احتساب انھوں نے کس طرح کیا۔جمہوریت کی قدر میاں صاحب کو ہے نہ کپتان کو۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں پاور پلانٹس کیٹی بندرمیں لگیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا۔ سی پیک پیپلزپارٹی کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔ موجودہ حکمران تیل کی قیمت کم نہیں کرسکتے تو یہ ملک کیا چلائیں گے۔ کتنے بھی پاور پلانٹ لگالیں ،یہ چل نہیں سکتے۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ نیا پاکستان ہم بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان بلاول بنائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv