تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ اولمپک چیمپئن ارجنٹائن کی سپین کیخلاف 4-3سے فتح

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میںاولمپک چمپئن ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد سپین کیخلاف4-3سے کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈنے فرانس کو 2-1سے قابوکیا۔بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں جاری میگا ایونٹ کے دوسرے روزگروپ اے میں ارجنٹائن اورسپین کے درمیان کانٹے دارمقابلہ دیکھنے میں آیا۔اینریکے گونزالزنے سپین کو تیسرے منٹ میں سبقت دلائی۔ایک منٹ بعد میزالی نے حساب برابرکردیا۔پہلے کوارٹرکے 13ویں منٹ میں رومیونے گول کرکے سپین کو ایک بارپھر سبقت دلادی جسے اگلے ہی منٹ میںمیزالی نے ختم کردی۔پہلے کوارٹرکے آخری لمحات میں گونزالوپیلٹ نے گول داغ کر ارجنٹائن کو برتری دلائی۔ تیسرے کوارٹرمیں روئزنے میچ 3-3سے برابرکردیا۔آخری کوارٹرمیںگونزالوپیلٹ نے پینلٹی کارنرپر گول کرکے ارجنٹائن کو 4-3کی برتری دلائی جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی۔گروپ اے کے ایک اورمیچ میں نیوزی لینڈنے فرانس کو2-1سے شکست دی۔فاتح ٹیم کےلئے رسل اورجینس نے گول کیے۔ٹورنامنٹ میںآج پول بی کے دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل جرمنی کے خلاف کھیلے گی جس کے لئے گرین شرٹس بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv