تازہ تر ین

حکومت 100دن پہلے جہاں تھی وہیں کھڑی ہے، محمد زبیر وزیراعظم نے اچھے عزائم کا اعلان کیا مگر فائدہ عملدرآمد سے ہوگا، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کرتارپور بارڈر کھولنا خوش آئند، مذاکرات جاری رکھے جائیں، سرتاج عزیز، نیوز ایٹ 7میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج بھی وہی پوزیشن تھی جو سو دن قبل تھی یعنی حکومت جہاں تھی وہیں کھڑی ہے عمل ے بجائے صرف باتیں ہی کی گئیں۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود تسلیم کیا مہنگائی بڑھ گئی ہے تقریر میں یوں لگا انہوں نے اپنی ناکامی تسلیم کی۔صرف عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی حکومت سو روز میں کچھ بھی نہیں کر سکی۔ عوام کی امیدیں بھی بڑھا دی گئیں لیکن رزلٹ کچھ نہیں نکلا۔ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم نے اچھے عزائم کا اعلان کیا لیکن اب عمل کرنے سے ہی فائدہ ہو گا لیکن یہ بات طے ہے حکومت کے عزائم درست سمت میں ہیں۔اس وقت ٹیکسوں کا بھی مسئلہ ہے ۔ٹیکسیشن کا نظام در ست کرنا ہو گا۔بیس مئی کی تقریر میں عمران نے کہا تھا ٹیکس کی پالیسی سو دن میں لاگو کریں گے لیکن ابھی ایسا نہیں ہو سکا۔جی ایس ٹی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ ٹیکسوں کی چوری ہے۔بنگلہ دیش اور بھارت ،پاکستان کی نسبت زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ سابق سفیرسرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو تنہاءکیا جائے۔بارڈر پر بھی وہ پاکستان کو دباﺅ میں لانے کے لئے مصروف رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کو ڈائیلانگ کی پالیسی جاری رکھنی چاہئے تاکہ دنیا کو مثبت پیغام ملے۔کرتارپور بارڈر کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv