تازہ تر ین

48 گھنٹے اہم ، بڑی گرفتاریاں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی باری ، آصف زرداری…پاکستان کے انتہائی قابل احترام سابق صد رآصف زرداری، نوازشریف اور باقی شخصیات نے فیصلہ یہ کرنا ہے کہ کراچی جیل جانا ہے ، اڈیالہ ، اٹک قلعہ یا مچھ جیل جانا ہے، اگرا کھٹے ہونگے تو اٹک قلعہ یا مچھ جیل ہے، اکھٹے نہ بھی ہوں تو جانا ہے ، اگلے 24سے 48گھنٹوں میں آصف زرداری کی پراپرٹیز ، دفاتر ، قریبی شخصیات اور دوست احباب کی گرفتاریاں شروع ہونے والی ہیں اور چھاپے پڑنے والے ہیں، چیف جسٹس کے کراچی جانے سے قبل یہ سلسلہ شروع ہوگا، آصف زرداری اسلام آباد بیٹھے ہیں اور تمام سندھ حکومت انکے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، زرداری صاحب جن سے ابھی ملاقاتیں کررہے ہیں اور جو انکے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں سب وعدہ معاف ہیں، ملک کی دو شخصیات بلین ڈالرز کلب کے ممبر ہیں، سڑکوں پر آنے اور قرارداد پیش کرنے کی باتیں آصف زرداری بھی جانتے ہیں کہ وہ خود مذاق کررہے ہیں، عمران خان کیا سعودی عرب سے چھاپے اور گرفتاریاں کروائیں گے ، بالکل نہیں ، یہ عدالت اور ریاست پاکستان کررہی ہے، ایک سابق وزیر ضیاءالدین ہسپتال میں تیل اور شہد کے ساتھ برآمد ہوئے تھے ، انہوں نے 28مارچ سے 11جون 2018ءکے دوران کراچی میں بیٹھ کر 6.7ارب روپے کی ٹرانزکشنز کی ہیں، بنک اکاو¿نٹس کے علاوہ آصف زرداری اور انکے اہلخانہ کی پاکستان میں جائیدادوں کا تخمیہ ایک سو ارب روپے ہے، میرے خلاف کوھنگ آمیز نوٹس ہوا تو انکی کنیڈا کی ساری تفصیل سامنے لے آو¿نگا، کنیڈا گروپ ڈاکٹر عاصم حسین، منظور کاکا، غنی انصاری اور اہم شخصیات خاص وقت پر سامنے لاو¿نگا، انہوں نے تمام پیسہ حوالہ اور ھنڈی کے ذریعے بھیجا، ایک دفعہ ایک جگہ فلیٹ لینا پڑا تو انہوں نے 58لاکھ کی ٹرانزیکشن بنک کے ذریعے کی، سندھ انور مجید کے دوسرے صاحبزادے نسیم مجید چلا رہے ہیں، مراد علی شاہ دوسرے شاہد خاقان عباسی ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ انور مجید کے صاحبزادے ہی ہیں، موریش میں ناصر لوتھا سے اے ڈی مجید کی ملاقات کروائی گئی اور سرور معاہدے کئے گئے، ٹھٹہ پاور، بادانی پاور، نوڈیرہ انرجی اور شکار پور پاور کی کہانی عجیب نکلے گی، انہوں نے شکارپور پاور چاول کی کمپنی کو ملنے والے گیس کے کوٹے سے بجلی بناکر ھیسکو کو بیچنے کا کام شروع کیا اور اربوں کما رہے ہیں، آصف زرداری نے ایک جہاز خریدا اور جہاز خریدنے کیلئے بخت قادر کی سی ویو پر زمین 93کروڑ کی سمٹ بنک کو بیچی، اور اسی کو گروی رکھ کر قرضہ بی لیا اور جہاز خریدلیا، جہاز خریدنے کے بعد جہاز کو بھی گروی رکھ دیا اور اسکا پیسہ سندھ بنک دے رہاہے، دوسری جانب حمزہ شہباز ، پرویز الٰہی کے پیرول پر بجٹ بائیکاٹ کا تماشا کررہے ہیں اور ان سے پیسے لے رہے ہیں، آصف زرداری جو پاک چین دوستی زندہ باد کے نام پر ہر چھ ماہ بعد چین کا دورہ کرتے تھے وہ کوئی پاک چین دوستی نہیں پیسفک میں چھوٹے چھوٹے بنکوں میں پیسہ جمع ہورہاتھا، فلموں پر انوسٹمنٹ ، اداکار بطور کیرئرز ، کرکٹ اور دیگر بلیک منی انویسٹ کی گئی، تمام ثبوت الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے عدالتوں کو ملیں گے، کیلکو لیٹر کی گنتی ختم ہو جائیگی جب پیسہ نکلے گا، سٹاک مارکیٹ بھی انہوں نے ہی گرائی، اور میڈیا میں حکومت کیخلاف ہنگامہ برپا ہوا، ملک کو بدمعاشیہ کے ہاتھ سے نکالاجارہاہے، شور ہوگا ، میاں صاحب سمیت لوگ این آر او تلاش کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv