تازہ تر ین

پاکستانی فلم کی اداکارہ بالی ووڈ ہدایت کار کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار

ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم ”مان جاو¿ نا“ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایرانی اداکارہ ایلناز نوروزی نے ”نمستے انگلینڈ“ کے ہدایت کار ویپول شاہ پر جنسی ہراسانی کاالزام عائد کردیا۔اداکارہ ایلناز نوروزی نے”می ٹو“ مہم کے تحت اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم”نمستے انگلینڈ“ میں ثانوی کردار کے لیے پیشکش ہوئی تھی (مرکزی کردار پرینیتی چوپڑا کررہی تھیں)۔ فلم کے ہدایت کارویپول شاہ نے انہیں ملنے کے لیے بلایا تھا۔ایلناز نوروزی نے کہا کہ انہوں نے فلم کے لیے تقریباً 6 آڈیشن دئیے اور اس دوران انہیں کئی برے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ ویپول شاہ انہیں کام دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے صرف مجھے وہاں بلانے کے لیے فون کرتے ہیں۔اداکارہ ایلناز نوروزی نے کہا کہ ”نمستے انگلینڈ“ ہاتھ سے جانے کے بعد انہیں بالی ووڈ ویب سیریز”سیکرڈ گیمز“ میں کام مل گیا تاہم ویپول شاہ نے انہیں ایک بار پھر جھانسا دینے کے لیے کہا کہ وہ مجھے نئی فلم میں کاسٹ کریں گے لہٰذا میں تین ماہ تک ذہنی اذیت کا شکار رہی۔ ایلناز نے کہا کہ وہ ہدایت کار کے خلاف پولیس میں جاناچاہتی تھیں لیکن جب انہیں لگا کہ پولیس ان کی مدد نہیں کرے گی تو انہوں نے ارادہ بدل لیا۔واضح رہے کہ پاکستانی فلم ”مان جاو¿نا“ رواں برس فروری میں ریلیز ہوئی تھی فلم میں ایرانی اداکارہ ایلناز نوروزی اورکینیڈین اداکار عدیل چوہدری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv