تازہ تر ین

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی

  کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 7 پیسے کی کمی سے 278 روپے 10 پیسے اور بعدازاں 15 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 27 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعد ازاں 23 ارب ڈالر کے فنانشل گیپ کے دباؤ، مارکیٹ فورسز اور معیشت میں ڈیمانڈ آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 07 پیسے کے محدود اضافے سے 278 روپے 19 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کی کمی سے 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 28 فیصد اضافے، افراط زر کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ڈیڑھ سال بعد 9 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے سے بھی روپیہ کو سہارا مل رہا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں یکم اپریل سے ڈالر کی قدر 277 روپے 93 پیسے کی کم سطح پر آنے کے بعد سے 278 روپے اور 278 روپے 48 پیسے کے گرد گھومتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

تحقیقی ادارے ٹریس مارک کے مطابق جون 2024 تک ڈالر کے انٹربینک ریٹ موجودہ سطح کے ارد گرد ہی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv