تازہ تر ین

3 ہزار 500 نان فائلرز کی سمز بلاک، مزید کیخلاف کارروائی کی تیاری

ٹیلی کام آپریٹرز نے 5 ہزار کے قریب نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے ایف بی آر کو بلاک کی جانے والی ساڑھے تین ہزار سمز کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔

ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے مزید پانچ ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھجوا دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلئے پیر کو تیسرا بیچ بھی بھجوایا جائے گا۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ پانچ پانچ ہزار نان فائلرز کا بیچ بھجوایا جائے گا۔

آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv