تازہ تر ین

لاہور : سی ٹی ڈی ٹیم پرحملہ، فائرنگ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہورمیں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ٹارگٹ کلر فیضان بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جس پر اپنے دفاع میں ٹیم نے بھی فائرنگ کی۔

حکام نے مزید بتایا کہ ٹارگٹ کلر فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ فیضان بٹ کو اسلحہ برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا، ملزم کی نشاندہی پر 2 پستول اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دوران برآمدگی فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کیا، جس میں فیضان سمیت 4 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق موقع سے 2 کلاشنکوف ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv