تازہ تر ین

9 مئی نے تخریبی اور تعمیری سوچ کا فرق واضح کیا، وزیر اعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی محض قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہی نہیں بلکہ ریاست پر سیاست کو قربان کرنے کے عزم کا دن بھی ہے۔ اس دن کے واقعات نے تخریبی اور تعمیری سوچ کا فرق واضح کیا۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن سیاست کے لیے ریاست پر حملہ کرنے والی سوچ کو قومی اور تعمیری سوچ سے الگ کرنے والا دن بھی ہے۔ ملکی تعمیر و ترقی مثبت اور تعمیری سوچ ہی کے ذریعے ممکن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ ہم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ 9 مئی کو ملک اور ریاست کے خلاف بغاوت کی گئی۔ فسادی عناصر انجام و نتائج کے بارے میں سوچے سمجھے بغیر صرف اپنی ذات کے لیے حملہ آور ہوئے۔

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 کروڑ پاؤنڈ کا نوٹس نہ لیا جاتا تھا تو شاید یہ حملے نہ ہوتے۔ اگر کٹھ پتلی حکومت کو آئینی طریقے سے نہ ہٹایا جاتا تو یہ شاید یہ حملے نہ ہوتے۔ پی ڈی ایم حکومت نے یکسوئی سے دوست ممالک سے تعلقات بہتر بنائے۔

وزیر اعظم نے کاہ کہ 9 مئی جو جو کچھ ہوا وہ منصوبہ سازی کے تحت تھا اور اس کا مقصد ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا تھا۔ یہ ملک کی معاشی شہ رگ کاٹنے کی کوشش تھی۔ اس کا ایک مقصد جمہوریت کا خاتمہ بھی تھا۔ اس سانحے کے ذمہ داروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اجلاس میں شیری رحمان، خالد مگسی اور اتحادی جماعتوں کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 9 مئی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی۔ وزارت قانون نے وائٹ پیپر پیش کیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق حقائق تلاش کرنے والے مشن کی رپورٹ بھی زیرِغور رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے حوالے سے اتحادی جماعتوں نے ایک کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ امید ہے 9 مئی سے متعلق مقدمات کے فیصلے جلد ہوں گے۔ ایسی صورت ہی میں یہ عوام کو پیغام جائے گا کہ جو جرم کرتا ہے اسے انصاف کا نظام بروقت سزا دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv